جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں مسترد

9 مہینے پہلے
A A
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں مسترد
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی : (پاک ترک نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ایک ایسا دھماکا خیز تنازع سامنے آ گیا ہے جس نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کرکٹرز کے ساتھ وہ سلوک کیا گیا ہے جس پر کھیل کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے چار اہم کھلاڑیوں کو بھارتی ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں میں امریکا کے اسٹار فاسٹ باؤلر علی خان، احسان عادل، شایان جہانگیر اور محمد محسن شامل ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی پاکستانی نژاد ہیں اور امریکا کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ویزا مسترد ہونے کے بعد امریکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت ہی مشکوک ہو چکی ہے، جبکہ تیاریوں کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ یہ تنازع صرف امریکا تک محدود نہیں۔ اٹلی، عمان، یو اے ای اور کینیڈا جیسے ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی الرٹ ہو چکے ہیں کیونکہ ان کی ٹیموں میں بھی پاکستانی نژاد کھلاڑی شامل ہیں۔
یو اے ای اور عمان نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھ کر مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے، مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی واضح یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔ امریکا کو گروپ اے میں بھارت، پاکستان، نیدرلینڈ اور نمیبیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، اور پہلا میچ ہی بھارت کے خلاف ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔
اب سب کی نظریں آئی سی سی پر ہیں۔ کیا عالمی کرکٹ ادارہ مداخلت کرے گا یا سیاست ایک بار پھر کھیل پر حاوی رہے گی۔

موضوعات : cricketindiat20World Cup
ShareSend

متعلقہ خبریں

T20 Rankings Ishan Kishan tops the batting list, Rashid Khan leads among bowlers.
تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بلے بازوں میں ایشان کشن ،بولر میں راشد خان سرفہرست

7 اکتوبر , 2026
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان
تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈز کا اعلان

5 اکتوبر , 2026
سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
تازہ ترین

سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

5 اکتوبر , 2026
The power crisis in India has reached a three-year high.
تازہ ترین

بھارت میں بجلی کا بحران تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

3 اکتوبر , 2026
Indian Charge d'Affaires summoned to Foreign Office, strong protest over killing of Pakistani citizens
تازہ ترین

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

3 اکتوبر , 2026
انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ
تازہ ترین

انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ

30 ستمبر , 2026
اگلی خبر
بھارت میں نفرت کی لہر:مسلمان اور مسیحی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

بھارت میں نفرت کی لہر:مسلمان اور مسیحی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In