نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بے روزگاری، معاشی مشکلات اور بنیادی سہولتوں کی کمی نے بھارتی نوجوانوں کو مایوس کر دیا ،مودی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے بھارتی میڈیا بھی جین زی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف ہو گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں مختلف اداروں سمیت بھارت کے میڈیا کو بھی نشانہ بنایا ۔سی جے پی نے اڈانی اور امبانی کے میڈیا گروپس کے لائسنس ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق جین زی تحریک کے بانی ابھجیت دیپکے بھارتی میڈیا گروپس سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں، ابھجیت دیپکے کہتے ہیں اگر بھارتی میڈیا ہمیں دہشت گرد ہی کہتا رہے گا تو پھر ان سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صحافی کے مطابق بھارت میں پچھلے 12 سال سے مودی حکومت پر سوال کرنے والوں کو میڈیا ملک دشمن کہتا رہا ہے،جین زی تحریک کے مشہور ہونے کے بعد مودی حکومت نے سی جے پی کا ایکس اکاونٹ بھی بند کردیا۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں نئی نسل کی تحریک اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کا سیاسی نظام نوجوانوں کی امیدیں پوری کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔بھارتی میڈیا کانوجوانوں کی آواز بننے کےبجائے ان کے خلاف جا کر مودی حکومت کا ساتھ دینا افسوس کی بات ہے۔












