پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت میں نفرت کی لہر:مسلمان اور مسیحی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

8 مہینے پہلے
A A
بھارت میں نفرت کی لہر:مسلمان اور مسیحی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی : (پاک ترک نیوز)بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی نفرت نے ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز مہم کے بعد اب مسیحی برادری بھی ہندو انتہاپسند گروہوں کے براہِ راست نشانے پر آ چکی ہے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندو اکثریتی بیانیہ مزید مضبوط ہو چکا ہے۔ کرسمس کی شام، وسطی بھارتی شہر رائے پور میں ہندو سخت گیر تنظیموں نے، جو حکمران جماعت بی جے پی سے وابستہ سمجھی جاتی ہیں، شہر بند کرنے کا اعلان کیا۔
احتجاج کی وجہ مسیحیوں پر مبینہ ’’زبردستی تبدیلیٔ مذہب‘‘ کے الزامات تھے، جن کے حق میں شواہد نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اسی روز لاٹھیوں سے مسلح افراد نے ایک شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا، کرسمس کی سجاوٹ توڑ دی اور تقریبات کو سبوتاژ کیا۔
پولیس نے مقدمہ تو درج کیا، مگر گرفتار افراد چند دن بعد ضمانت پر رہا ہو گئے اور جیل سے نکلتے وقت ان کا استقبال جلوسوں اور نعروں سے کیا گیا۔
کرسمس کے دن وزیر اعظم مودی نے دہلی میں ایک چرچ کا دورہ تو کیا، مگر تشدد کی مذمت نہیں کی۔
انسانی حقوق کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی نفرت انگیز تقاریر اور تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، اورمسیحی اقلیت اب مسلمانوں کے ساتھ ایک نمایاں ہدف بن چکی ہے۔
واشنگٹن میں قائم ادارے انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں بھارت میں نفرت انگیز تقاریر کے 1318 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو روزانہ اوسطاً تین سے زیادہ بنتے ہیں۔
ان واقعات میں 2023 کے مقابلے میں 97 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اگرچہ مسلمان بدستور سب سے بڑا ہدف رہے، مگرمسیحیوں کے خلاف نفرت انگیزی میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ نفرت صرف زبان تک محدود نہیں رہی۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایک رہنما نے نابینا بچوں کی کرسمس تقریب پر حملہ کرنے والے ہجوم کی قیادت کی۔
دہلی میں سانتا کی ٹوپیاں پہنے خواتین کو ہراساں کیا گیا، جبکہ کیرالہ میں آر ایس ایس سے وابستہ افراد نے اسکولوں کو کرسمس منانے سے روکنے کی دھمکیاں دیں۔
مسیحی بھارت کی آبادی کا صرف 2.3 فیصد ہیں، مگر انہیں ’’غیر ملکی‘‘ اور ’’اندرونی دشمن‘‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیانیہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی اس نظریاتی سوچ سے جڑا ہے جو بھارت کو ایک خالص ہندو ریاست بنانے کا خواب دیکھتی ہے، جو آئینی سیکولرازم کی کھلی نفی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نفرت انگیز واقعات میں مسلمانوں کے خلاف بھی شدید اضافہ ہوا ہے، جہاں ’’لو جہاد‘‘، ’’لینڈ جہاد‘‘ اور ’’آبادی جہاد‘‘ جیسے سازشی نظریات کو بنیاد بنا کر تشدد پر اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ نفرت محض سیاسی فائدے کے لیے پھیلائی جا رہی ہے، مگر اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں، کیونکہ نفرت انگیز تقریر بالآخر حقیقی تشدد میں بدل جاتی ہے۔

موضوعات : HinduindiaMuslims
ShareSend

متعلقہ خبریں

Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت
اہم ترین 3

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

31 اگست , 2026
Shanghai Cooperation Organization Summit Xi Jinping, Modi, and Putin to share the same table.
تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، شی جن پنگ، مودی اور پیوٹن ایک میز پر ہوں گے

29 اگست , 2026
ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

19 اگست , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا
اہم ترین 3

کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد، سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آگیا

15 اگست , 2026
بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش
تازہ ترین

بھارت کے لیے 114 رافیل طیاروں کی ڈیل، فرانس کی 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش

10 اگست , 2026
اگلی خبر
Peace, security and quality of life The 5 most peaceful countries in the world

امن، تحفظ اور معیارِ زندگی، دنیا کے 5 پُرامن ترین ممالک

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔