جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شام کی نئی کرنسی جاری، اسد خاندان کی تصویریں ختم

8 مہینے پہلے
A A
شام کی نئی کرنسی جاری، اسد خاندان کی تصویریں ختم
Share on Facebookwhatsapp

دمشق: (پاک ترک نیوز)شام میں نئی کرنسی نوٹس منی ایکسچینج مراکز پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جن پر معزول صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔
نئی حکومت کو اُمید ہے کہ اس اقدام سے شامی پاؤنڈ گذشتہ ایک دہائی سے جاری جنگ کے دوران کھوئی ہوئی قدر کا کچھ حصہ واپس حاصل کر سکے گا۔
یہ نئے نوٹ کئی ماہ کی تیاری کے بعد متعارف کرائے گئے ہیں اور یہ معیشت کو مستحکم کرنے، بحال کرنے اور ریاستی شناخت کو نئے سرے سے پیش کرنے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔
شامی پاؤنڈ شدید گراوٹ کا شکار رہا ہے جبکہ مہنگائی حالیہ عرصے میں تین ہندسوں تک جا پہنچی۔ 2025 کے آخر میں ایک سرکاری ذریعے نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ شامی مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر صرف 200 ملین ڈالر رہ گئے تھے، جبکہ 2010 کے اختتام پر یہ ذخائر 17 ارب ڈالر تھے۔
نئی شامی قیادت کے لیے کرنسی کی ساکھ بحال کرنا سب سے بڑے چیلنجز میں شامل ہے، جس کے ساتھ اندرونی و بیرونی سیکیورٹی مسائل بھی درپیش ہیں۔اس عمل کے تحت پرانی کرنسی سے دو صفر ختم کر دیے گئے ہیں، جسے مالیاتی زبان میں ری ڈینومینیشن کہا جاتا ہے، تاکہ لین دین کو آسان بنایا جا سکے۔
گذشتہ ہفتے نئی کرنسی جاری کرتے ہوئے شامی رہنما احمد الشرع نے کہا کہ یہ نوٹ“ایک ناپسندیدہ ماضی کے خاتمے اور اس نئے دور کی علامت ہیں جس کا خواب شامی عوام دیکھتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ“نئی کرنسی کا ڈیزائن قومی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور شخصیات کی پرستش سے دوری کا اظہار ہے۔”10 سے 500 شامی پاؤنڈ تک کے نئے نوٹ یکم جنوری سے گردش میں آ چکے ہیں، جن پر گلاب، گندم، زیتون، سنگترے اور دیگر زرعی علامات بنی ہیں، جن کے لیے شام جانا جاتا ہے۔
2011 میں جنگ شروع ہونے کے بعد شامی پاؤنڈ کی قدر، صفر ختم کرنے سے پہلے، ڈالر کے مقابلے میں 50 سے گر کر تقریباً 11 ہزار تک جا پہنچی تھی، جس کے باعث عام شہریوں کو روزمرہ خریداری کے لیے بھی موٹی گڈیاں اٹھانا پڑتی تھیں۔
واضح رہے کہ دو صفر ختم کرنے سے کرنسی کی اصل قدر پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ادھر امریکا نے مستقل بنیادوں پر سیزر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے شام میں سرمایہ کاری کی واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ قطر اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر کے شامی معیشت کو نیا سہارا دیا ہے۔

موضوعات : currencysyria
ShareSend

متعلقہ خبریں

30 billion rupees spent on printing currency notes in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں کرنسی نوٹ چھاپنے پر 30 ارب روپے خرچ

10 ستمبر , 2026
Explosives-laden vehicle destroyed in blast in Syria's Idlib; 5 killed.
تازہ ترین

شام کے ادلب میں بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے تباہ، 5 افراد جاں بحق

2 ستمبر , 2026
Syria removed from list of state sponsors of terrorism after 47 years
تازہ ترین

47 برس بعد شام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج

25 اگست , 2026
Pakistan strongly condemns Israeli attacks on Syria.
تازہ ترین

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

19 اگست , 2026
Netanyahu US demands for withdrawal from Gaza, Lebanon and Syria have been met
تازہ ترین

غزہ، لبنان اور شام سے انخلا کےامریکی مطالبات ملےہیں،نیتن یاہو

27 جولائی , 2026
Syria seeks security agreement with Israel, President Ahmed al-Sharaa reveals
اہم ترین 3

شام اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع کا انکشاف

27 جولائی , 2026
اگلی خبر
حسینہ دور میں ہزاروں افراد لاپتہ، بنگلا دیشی کمیشن کی لرزا دینے والی رپورٹ

حسینہ دور میں ہزاروں افراد لاپتہ، بنگلا دیشی کمیشن کی لرزا دینے والی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

10 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔