بدھ , 22 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

حسینہ دور میں ہزاروں افراد لاپتہ، بنگلا دیشی کمیشن کی لرزا دینے والی رپورٹ

7 مہینے پہلے
A A
حسینہ دور میں ہزاروں افراد لاپتہ، بنگلا دیشی کمیشن کی لرزا دینے والی رپورٹ
Share on Facebookwhatsapp

ڈھاکہ : (پاک ترک نیوز)بنگلا دیش میں قائم کمیشن آف انکوائری آن انفورسڈ ڈس اپیئرنسز نے انکشاف کیا ہے کہ معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے دورِ اقتدار میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کی تعداد 4 ہزار سے 6 ہزار تک ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمیشن کو مجموعی طور پر 1,913 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 1,569 کیسز کی تصدیق جانچ پڑتال کے بعد “جبری گمشدگی” کے زمرے میں کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 287 افراد کو ‘لاپتہ اور مردہ’ کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔یہ رپورٹ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
کمیشن کی رکن نبیلہ ادریس کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے متاثرہ خاندان یا تو کمیشن سے رابطہ ہی نہیں کر سکے، یا ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ کچھ افراد نے ریکارڈ پر بات کرنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث اصل تعداد 4 سے 6 ہزار کے درمیان ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں شیخ حسینہ کو 2024 میں ہونے والے طلبہ تحریک کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پرتشدد کریک ڈاؤن کے کیس میں بھارت فرار ہونے کے بعد غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
کمیشن کے مطابق جبری گمشدگیوں کے پیچھے بنیادی طور پر سیاسی مقاصد کارفرما تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو افراد زندہ واپس آئے، ان میں سے75 فیصد جماعتِ اسلامی اور 22 فیصد بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکن یا رہنما تھے۔جبکہ جو افراد تاحال لاپتہ ہیں، ان میں68 فیصد کا تعلق BNPاور 22 فیصد کا جماعتِ اسلامی سے بتایا گیا ہے۔
کمیشن کے مطابق شواہد کا رخ خود شیخ حسینہ، ان کے دفاعی مشیر طارق احمد صدیق، اور سابق وزیرِ داخلہ اسد الزمان خان کمال کی طرف جاتا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ حسینہ نے BNP کے رہنماؤں الیاس علی، ہمام قادر چوہدری، صلاح الدین احمد، چوہدری عالم اور جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں عبداللہ الامان اظمی، میر احمد بن قاسم اور معروف زمان کی جبری گمشدگیوں کے احکامات دیے۔
عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کمیشن کی کوششوں کو “تاریخی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ اس بات کا دستاویزی ثبوت ہے کہ کس طرح جمہوریت کے نام پر اداروں کو ہلا کر رکھ دیا گیا۔
انہوں نے کہا:“یہ ظلم ہمارے ہی جیسے لوگوں نے کیا اور وہ آج بھی معاشرے میں معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم اس ظلم سے ہمیشہ کے لیے نکلنا ہو گا تاکہ یہ تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے۔”گزشتہ ماہ بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم اور BNP کی دیرینہ رہنما خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد ملک میں ایک سیاسی عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا ان کے بیٹے طارق رحمان اپنی والدہ کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھا پائیں گے یا نہیں۔

موضوعات : bangladeshSheikh Hasina
ShareSend

متعلقہ خبریں

World Bank approves $1.1 billion emergency financial assistance for Bangladesh
تازہ ترین

ورلڈ بینک ، بنگلہ دیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی امداد منظور

28 جون , 2026
Police torture Bangladesh cricketer Naeem Hasan
تازہ ترین

بنگلہ دیش کے کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کا تشدد

13 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی
تازہ ترین

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026
3 changes in Australia's ODI squad for Bangladesh tour
تازہ ترین

دورہ بنگلا دیش ، آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

8 جون , 2026
Pakistan team's ranking drops after Test series defeat to Bangladesh
تازہ ترین

بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ،پاکستان ٹیم کی درجہ بندی کم

20 مئی , 2026
Mushfiqur Rahim's century strengthens Bangladesh's grip on second Test
تازہ ترین

مشفق الرحیم کی سنچری ،بنگلہ دیش کی دوسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

18 مئی , 2026
اگلی خبر
امریکا کی چین کو ٹکر ، سکستھ جنریشن فائٹر F-47 تیار!

امریکا کی چین کو ٹکر ، سکستھ جنریشن فائٹر F-47 تیار!

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 جولائی , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English