اتوار , 16 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آبنائے ہرمز کشیدگی، سعودی آرامکو کی ایشیا کو تیل سپلائی متاثر ،خریداروں کے لیے طریقہ کار تبدیل

8 گھنٹے پہلے
A A
Strait of Hormuz tensions Saudi Aramco's oil supplies to Asia disrupted; procedures for buyers changed.
Share on Facebookwhatsapp

سنگاپور(پاک ترک نویز )مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی تیل برآمدات متاثر ہونے کے بعد سعودی آرامکو نے بعض ایشیائی خریداروں کے لیے ستمبر کی خام تیل کی سپلائی کا معمول کا ماہانہ طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔

معاملے سے باخبر تین ذرائع کے مطابق آرامکو بعض ایشیائی خریداروں کے ساتھ ستمبر کے لیے خام تیل کی مقدار انفرادی بنیادوں پر طے کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے اطراف جاری کشیدگی نے سعودی عرب سے تیل کی ترسیل متاثر کی ہے، جس کے باعث خریداروں کو اپنے معاہدے کے تحت تیل کی مطلوبہ مقدار حاصل کرنے اور جہازوں کی دستیابی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

معمول کے مطابق سعودی آرامکو ہر ماہ کے آغاز میں سرکاری فروخت قیمت کا اعلان کرنے کے بعد اپنے مستقل خریداروں سے خام تیل کی مطلوبہ مقدار کی درخواستیں وصول کرتی ہے اور عموماً ماہ کی 10 تاریخ کے قریب خریداروں کو ان کا کوٹا بتا دیا جاتا ہے۔

چین کے چار خریداروں نے بتایا کہ انہیں رواں ہفتے تک ستمبر کی سپلائی کا کوٹا موصول نہیں ہوا۔ ان میں سے دو اور ایک دوسرے ایشیائی خریدار کے مطابق آرامکو کے ساتھ خام تیل کی مقدار انفرادی طور پر طے کی جارہی ہے۔

ایک بھارتی ریفائنری ذرائع کے مطابق اسے مکمل کوٹا مل گیا ہے، تاہم یہ کوٹا حتمی نہیں سمجھا جارہا کیونکہ خام تیل کی ترسیل کے لیے جہاز حاصل کرنے میں مشکلات کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے رواں ماہ ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی ستمبر کی سرکاری فروخت قیمت مزید کم کرکے گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر کردی، تاکہ طلب برقرار رکھی جاسکے۔

ریفائنری ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت کم جہاز مالکان آبنائے ہرمز یا بحیرہ احمر سے گزر کر سعودی عرب کی اہم برآمدی بندرگاہوں سے تیل لادنے پر آمادہ ہیں۔

رواں سال 20 جولائی کو حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری پابندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایران جنگ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ایک نیا محاذ کھلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔

اس کے بعد حوثیوں نے سعودی عرب سے منسلک آئل ٹینکرز، ینبع کی تیل تنصیبات اور حال ہی میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع جازان ریفائنری کو نشانہ بنانے کے دعوے بھی کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ،ایران جنگ بندی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

سعودی عرب نے بحیرہ روم کی مصری بندرگاہ سیدی کریر سے اضافی خام تیل کی کھیپیں فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے، تاہم ایشیائی خریدار طویل راستے اور اضافی مال برداری کے اخراجات کے باعث وہاں سے تیل حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے ایشیا کو روزانہ تقریباً 49 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا، تاہم جولائی میں یہ حجم 30 لاکھ بیرل یومیہ سے بھی کم ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے ایشیا کو روزانہ تقریباً 49 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا، تاہم جولائی میں یہ حجم 30 لاکھ بیرل یومیہ سے بھی کم ہوگیا۔

موضوعات : #aracmooil
ShareSend

متعلقہ خبریں

Britain will adopt a realistic policy regarding North Sea oil and gas, says British Prime Minister.
تازہ ترین

برطانیہ شمالی سمندر کے تیل و گیس پر حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائے گا، برطانوی وزیرِ اعظم

31 جولائی , 2026
US-Iran ceasefire, huge drop in oil prices in the global market
تازہ ترین

امریکا ،ایران جنگ بندی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

28 جولائی , 2026
Approval of proposed amendments to the Pakistan Oil Refining Policy 2023
اہم ترین 2

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری

28 جولائی , 2026
Vegetable prices skyrocket, people worried
تازہ ترین

سبزیوں کے نرخ آسمانوں پر ،عوام پریشان

27 جولائی , 2026
تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اہم ترین 2

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

23 جولائی , 2026
Mediation efforts make crude oil cheaper in the global market
تازہ ترین

ثالثی کی کوششیں ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا

21 جولائی , 2026

یہ بھی پڑھیں

Strait of Hormuz tensions Saudi Aramco's oil supplies to Asia disrupted; procedures for buyers changed.

آبنائے ہرمز کشیدگی، سعودی آرامکو کی ایشیا کو تیل سپلائی متاثر ،خریداروں کے لیے طریقہ کار تبدیل

16 اگست , 2026
Pakistan women's cricket team squads announced for Asia Cup and Asian Games.

ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان

16 اگست , 2026
Bangladesh's historic first Test match victory against Australia.

بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح

16 اگست , 2026
اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

16 اگست , 2026
Government considering a comprehensive package to boost the construction sector.

تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا جامع پیکیج لانے پر غور

16 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔