جمعہ , 2 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جنگ کے باوجود مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تیز

57 منٹس پہلے
A A
Oil shipments from the Middle East accelerate despite war
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات میں نمایاں بحالی، جنگ اور آبنائے ہرمز میں مسلسل سکیورٹی خطرات کے باوجود تیل کی ترسیل تقریباً جنگ سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق جے پی مورگن نے اندازہ لگایا ہے کہ ستمبر میں مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات ایک کروڑ 75 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں، جو جنگ سے پہلے کی سطح کا تقریباً 98 فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق تیل کی ترسیل بحال رکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے ممالک آبنائے ہرمز سے گریز کے لیے پائپ لائنوں، چھوٹے تیل بردار جہازوں اور ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل منتقل کرنے کے طریقوں پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی مشرقی سے مغربی تیل پائپ لائن خام تیل کو بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک پہنچاتی ہے، جس سے آبنائے ہرمز کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ دس ستمبر کو ایران نواز حوثی جنگجوؤں کے حملے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا، تاہم ماہ کے آخر میں ینبع سے تیل کی ترسیل میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔متحدہ عرب امارات بھی آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے اپنی پائپ لائن کے ذریعے تیل فجیرہ کی بندرگاہ تک پہنچا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں خطرات اب بھی برقرار ہیں۔ تیس ستمبر کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے لائبیریا کے پرچم بردار تین تیل بردار جہاز نامعلوم سمت سے آنے والے حملوں کی زد میں آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی برآمدات میں اضافہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ آبنائے ہرمز محفوظ ہو گئی ہے، بلکہ تیل کی صنعت نے خطرات کے باوجود متبادل راستوں اور حفاظتی انتظامات کے ذریعے ترسیل جاری رکھنے کے طریقے اختیار کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فضائیہ اور بحریہ میں ایئربس ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی شمولیت

دوسری جانب خام تیل کی فراہمی میں بہتری کے باوجود عالمی منڈی میں ڈیزل کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ برقرار ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تقریباً 30 لاکھ بیرل یومیہ ریفائننگ صلاحیت دستیاب نہیں رہی، جبکہ جنگ سے پہلے مشرق وسطیٰ سے روزانہ 33 لاکھ بیرل ریفائن شدہ تیل مصنوعات برآمد ہوتی تھیں۔

موضوعات : gasmiddleeastoil
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations to implement uniform gas tariffs across the country
تازہ ترین

ملک بھر میں گیس کے یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری

29 ستمبر , 2026
Oil prices rise in global market due to effects of war in Middle East
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

29 ستمبر , 2026
America is ready to flee the Middle East
تازہ ترین

امریکا مشرق وسطیٰ سے بھاگنے کو تیار

20 ستمبر , 2026
If oil exports are blocked, we will not allow oil to be exported from the region either Revolutionary Guards' threat.
تازہ ترین

تیل کی برآمد روکی گئی تو خطے سے بھی تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے،پاسداران انقلاب کی دھمکی

19 ستمبر , 2026
Further increase in weekly inflation, Statistics Agency admits
تازہ ترین

ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ،ادارہ شماریات کا اعتراف

18 ستمبر , 2026
Saudi Arabia has temporarily shut down the East-West oil pipeline.
تازہ ترین

سعودی عرب نے مشرقی مغربی تیل پائپ لائن عارضی طور پر بند کردی

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

یہ بھی پڑھیں

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026
Oil shipments from the Middle East accelerate despite war

جنگ کے باوجود مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تیز

2 اکتوبر , 2026
Induction of Airbus H125 helicopters into the Pakistan Air Force and Navy.

پاکستان فضائیہ اور بحریہ میں ایئربس ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی شمولیت

2 اکتوبر , 2026
صومالیہ ،ہائی جیک بحری جہاز کے 4پاکستانی ارکان بازیاب

صومالیہ ،ہائی جیک بحری جہاز کے 4پاکستانی ارکان بازیاب

2 اکتوبر , 2026
حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کا پہلا دور ختم،کل پھر ملنے پر اتفاق

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔