واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو رواں سال 8 اپریل کے بعد ایک روز میں سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت میں 11.3 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 85.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل تقریباً 7 فیصد سستا ہو کر 82.61 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں یہ نمایاں کمی امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے بعد سامنے آئی جس سے سرمایہ کاروں میں سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی۔












