راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو آپریشن کیے جن میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہند ستان کے8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 25 جون کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فورسز کو ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلا، فورسز نے نہایت مہارت اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان رجیم میں دراڑ،طالبان امیر کا اپنے ہی کمانڈر کیخلاف آپریشن کا حکم
سکیورٹی فورسز کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےعلاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام وژن کے مطابق انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔












