سان فرانسسکو ( پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں سینیگال کی عراق کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے ،سینیگال نے عراق کو پانچ صفر سے شکست دی۔
حبیب دیارا نے میچ کے چوتھے منٹ میں سینیگال کو برتری دلوائی۔۔سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
آئیوری کوسٹ، آسٹریلیا، جاپان اور بوسنیا کی ٹیمیں بھی فیفاورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو گئیں، پاناما، اردن، تیونس، قطر سمیت آٹھ ٹیمیں ورلڈکپ سے باہر ہو گئیں
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، سعودی عرب اور عراق کے پرچم زمین پر نہیں رکھے جائیں گے
اب تک 14ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ، 32ٹیمیں دوسرے مرحلے میں کھیلیں گی۔
آج اور کل آخری بارہ گروپ میچز کھیلیں جائیں گے،، ناک آؤٹ مرحلے کا 29جون سے آغاز ہو گا، پہلا میچ کینیڈا اور جنوبی افریقا،، دوسرا میچ برازیل اور جاپان کے مابین ہوگا۔












