نیو یارک ( پاک ترک نیوز) مریخ۔۔۔ جسے آج تک ایک خشک، سنسان اور بے جان سیارہ سمجھا جاتا رہا، وہاں ناسا کے روور نے پانی کی ایسی کہانی دریافت کرلی ہے جو سرخ سیارے کے ماضی کا نقشہ ہی بدل سکتی ہے۔ناسا کے پرسیویرنس روور کو مریخ پر زیرِ زمین پانی، قدیم جھیل اور بعد میں گرم پانی کی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں۔۔۔ یعنی ایک ہی مقام پر پانی نے تین مختلف انداز میں مریخ کی چٹانوں کو تبدیل کیا۔آخر مریخ پر پانی آیا کہاں سے؟کیا کبھی یہاں زندگی کے لیے سازگار ماحول موجود تھا؟اور کیا ان چٹانوں میں قدیم زندگی کے آثار بھی چھپے ہوسکتے ہیں؟دیکھیے یہ دلچسپ رپورٹ۔یہ وہ مریخ ہے۔۔۔ جسے ہم دور سے دیکھ کر ایک سرخ، خشک اور ویران دنیا سمجھتے ہیں۔۔۔ لیکن ناسا کے پرسیویرنس روور نے اسی ویران دنیا میں پانی کی ایسی داستان تلاش کرلی ہے جو اربوں سال پرانی ہوسکتی ہے۔
مریخ۔۔۔ جسے آج تک ایک خشک، سنسان اور بے جان سیارہ سمجھا جاتا رہا، وہاں ناسا کے روور نے پانی کی ایسی کہانی دریافت کرلی ہے جو سرخ سیارے کے ماضی کا نقشہ ہی بدل سکتی ہے۔ناسا کے پرسیویرنس روور کو مریخ پر زیرِ زمین پانی، قدیم جھیل اور بعد میں گرم پانی کی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں۔۔۔ یعنی ایک ہی مقام پر پانی نے تین مختلف انداز میں مریخ کی چٹانوں کو تبدیل کیا۔آخر مریخ پر پانی آیا کہاں سے؟کیا کبھی یہاں زندگی کے لیے سازگار ماحول موجود تھا؟اور کیا ان چٹانوں میں قدیم زندگی کے آثار بھی چھپے ہوسکتے ہیں؟دیکھیے یہ دلچسپ رپورٹ۔یہ وہ مریخ ہے۔۔۔ جسے ہم دور سے دیکھ کر ایک سرخ، خشک اور ویران دنیا سمجھتے ہیں۔۔۔ لیکن ناسا کے پرسیویرنس روور نے اسی ویران دنیا میں پانی کی ایسی داستان تلاش کرلی ہے جو اربوں سال پرانی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نےوہ مشکل فیصلے کیے جو سابق حکومتیں نہ کرسکیں، مارکو روبیو
پھر ممکنہ طور پر قدیم جھیل کے پانی نے ان پر اثر ڈالا۔۔۔اور اس کے بعد مریخ کے اندر سے آنے والے گرم پانی نے چٹانوں کو ایک بار پھر تبدیل کردیا۔مریخ کیچٹانوں میں کاربونیٹ اور سیلیکا موجود ہے۔۔۔ ایسے معدنیات جو زمین پر پانی اور چٹانوں کے باہمی تعامل سے بھی بن سکتے ہیں۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ زمین پر زیتونی معدنیات کا پانی کے ساتھ ردعمل بعض خردبینی جانداروں کے لیے توانائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔












