منگل , 20 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیامریخ کا صدیوں پرانا راز کھلنے والا ہے؟

44 منٹس پہلے
A A
Is a centuries-old secret of Mars about to be revealed
Share on Facebookwhatsapp

جاپان (پاک ترک نیوز)کیا مریخ کے چاند کسی خلائی تصادم کی باقیات ہیں؟ یا یہ خلا میں بھٹکنے والے ایسے سیارچے ہیں جنہیں مریخ نے اپنی گرفت میں لے لیا؟ ایک صدی سے سائنس دان اس معمے کا جواب تلاش کر رہے ہیں، لیکن اب جاپان ایک ایسا خلائی مشن شروع کرنے جا رہا ہے جو اس راز سے پردہ اٹھا سکتا ہے! مشن مریخ کے سب سے بڑے چاند فوبوس سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے جمع کرے گا اور انہیں واپس زمین پر لائے گا! لیکن ان نمونوں میں ایسا کیا چھپا ہو سکتا ہے جو مریخ ہی نہیں، زمین کی تاریخ بھی بدل کر رکھ دے؟ دیکھیے یہ رپورٹ!

خلا کی پراسرار دنیا میں ایک نئی سائنسی مہم! جاپان کا مارٹین مونز ایکسپلوریشن، یعنی ایم ایم ایکس مشن، مریخ کے سب سے بڑے چاند فوبوس کی جانب روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔

منصوبے کے مطابق خلائی جہاز مریخ کے قریب پہنچ کر فوبوس کے گرد مدار میں رہے گا، اس کی سطح کا تفصیلی نقشہ بنائے گا اور مریخ کے دوسرے چاند ڈیموس کا بھی مشاہدہ کرے گا۔

اس مشن میں ایک چھوٹی خودکار گاڑی بھی شامل ہے، جو فوبوس کی سطح پر اتر کر اس پراسرار دنیا کا جائزہ لے گی۔

لیکن اصل دلچسپی اس وقت شروع ہوگی جب خلائی جہاز فوبوس کی سطح سے نمونے جمع کرے گا۔ اس کے لیے دو الگ آلات استعمال ہوں گے۔ ایک سطح سے گرد اور چھوٹے پتھر جمع کرے گا، جبکہ دوسرا زمین میں چند سینٹی میٹر گہرائی سے مواد حاصل کرے گا۔

سائنس دان جاننا چاہتے ہیں کہ فوبوس اور ڈیموس آخر بنے کیسے؟

کیا یہ قدیم سیارچے ہیں جو مریخ کی کششِ ثقل میں پھنس گئے؟ یا اربوں سال پہلے مریخ سے کسی بڑے خلائی جسم کے ٹکرانے کے بعد خارج ہونے والا ملبہ جمع ہو کر ان چاندوں میں تبدیل ہوا؟

زمین پر واپس لائے جانے والے نمونوں کا تجزیہ ان دونوں نظریات میں فرق واضح کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی مذاکراتی مسودے کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے، طارق فضل چوہدری

اور سب سے حیران کن امکان یہ ہے کہ فوبوس کی مٹی میں خود مریخ سے آنے والے ذرات بھی محفوظ ہوں

اگر ایسا ہوا تو سائنس دانوں کو نہ صرف مریخ بلکہ نظامِ شمسی کے ابتدائی دور، پانی کی موجودگی اور زندگی کے لیے ضروری نامیاتی مرکبات کی تاریخ سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

منصوبے کے مطابق نمونے 2031 میں زمین پر واپس پہنچنے کی توقع ہے۔

موضوعات : marsold secratesrevealed
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Sindh Cabinet decides to make the Mir Raza case report public

سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Sindh Cabinet decides to make the Mir Raza case report public

سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

20 اکتوبر , 2026
Is a centuries-old secret of Mars about to be revealed

کیامریخ کا صدیوں پرانا راز کھلنے والا ہے؟

20 اکتوبر , 2026
Sohail Afridi was seeking approval for the negotiation draft from Afghanistan, says Tariq Fazal Chaudhry.

سہیل آفریدی مذاکراتی مسودے کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے، طارق فضل چوہدری

20 اکتوبر , 2026
Government once again invites opposition to talks

حکومت کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

20 اکتوبر , 2026
Poppy seeds in the colors of the Palestinian flag become a source of concern for the occupying state of Israel.

فلسطینی پرچم کے رنگوں پر مشتمل خشخا ش کا بیج قابض اسرائیل کی پریشانی کا باعث

20 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔