واشنگٹن(پا ک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکل فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات درست قدم اٹھانا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ عوام میں مقبول ہو یا نہ ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایسے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جن سے سابق امریکی حکومتیں نمٹنے میں ناکام رہی تھیں۔
مزید کہا کہ جب کوئی درست کام کیا جاتا ہے تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ عوام میں مقبول ہوگا یا نہیں، لیکن اس کے باوجود درست فیصلہ کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے اقدامات کو مشکل مگر ضروری فیصلے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایسے مسائل سے نمٹنا ہے جنہیں ماضی کی انتظامیہ حل نہیں کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں کوئلے کی کان کنی سے تباہی، دیہاتیوں کا عالمی رہنماؤں سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کا مطالبہ
روبیو نے اپنی پوسٹ میں ان مخصوص معاملات کی تفصیل نہیں بتائی جن کی جانب وہ اشارہ کر رہے تھے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ اور داخلی پالیسیوں، خصوصاً ایران سے متعلق اقدامات، پر بحث جاری ہے۔






