لاہور (پاک ترک نیوز )اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔
میرا اور شائستہ کی ایک اور بہن اقصیٰ عباس، جو یورپ میں مقیم ہیں، نے بھی بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نےوہ مشکل فیصلے کیے جو سابق حکومتیں نہ کرسکیں، مارکو روبیو
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تقریباً ایک سال تک شائستہ کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں بار بار اسپتال میں داخل کیا جاتا رہا اور صحت میں بہتری پر گھر بھیج دیا جاتا تھا۔
شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔












