لاہور (پاک ترک نیوز )لاہور کے علاقے ہیئر میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دیرینہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سعید اور اللہ دتہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ایم سی فراڈ کیس: بی آر شیٹی اور سابق سی ای او غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث قرار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔












