بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب:بازوں کی خرید وفروخت کے لئے نئے قوانین نافذ

3 مہینے پہلے
A A
Saudi Arabia New rules for buying and selling falcons implemented
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن نے 2026 کے ایڈیشن کے لیے نئے قوانین متعارف کروائے ہیں جس کے تحت صرف ان ہی بازوں کو تمام مقامی اور بین الاقوامی چِک ریسنگ کے زمروں میں مقابلہ کرنے کا اہل قرار دیا گیا ہے جو اس نیلامی کے ذریعے فروخت ہوں گے۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق اس اقدام سے بریڈرز، سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے مواقع میں بھرپور اضافہ ہوگا۔اس اقدام سے خریداروں کی دلچسپی اور خریدو فروخت کی سرگرمیوں میں مزید اضافے کی بھی توقع ہے۔ خاص طور پر 2025 کی ریکارڈ کامیابی کے بعدجس میں 67 بریڈنگ فارمز کی شرکت کے ساتھ 1,103 باز فروخت ہوئے اور ایک کروڑ 30 لاکھ سعودی ریال (تقریباً 35 لاکھ ڈالر) سے زائد کی مجموعی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

نئے قواعد کے تحت نیلامی کے ذریعے خریدا جانے والا ہر باز مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں اب خرید و فروخت کے فیصلے نیشنل سینٹر فار فالکنز کے زیرِ اہتمام یا مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی ریسز میں شرکت کے موقع سے منسلک ہوں گے جہاں کل انعامی رقم پانچ کروڑ سعودی ریال تک رکھی گئی ہے۔

اس نئی ترغیب سے نیلامی میں سرمایہ کاروں اور خریداروں کی کشش میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ نسلی خصوصیات، بریڈنگ کے معیار اور قیمت کے ساتھ ساتھ اب نئے مالکان باز کی ریسنگ کی صلاحیت اور اس کی نسل کی کارکردگی کو بھی مدِنظر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت


توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے ’ملواح‘ ریسنگ کیٹیگری کے لیے موزوں بازوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور ایسے خریداروں کا دائرہ بھی وسیع ہوگا جو بہترین بریڈنگ کے ساتھ مقابلے کی صلاحیت رکھنے والے پرندے خریدنا چاہتے ہیں۔

دی نیشنل سینٹر فار فالکنز پانچ اگست سے 25 اگست تک ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں اپنے ہیڈکوارٹر میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن منعقد کرے گا۔اس سال کی نیلامی میں مقامی اور بین الاقوامی فارمز، بازوں کے سامان اور دیکھ بھال کے آلات کے سٹالز اور فالکنر آف دی فیوچر نامی پویلین کے علاوہ، مختلف انٹرایکٹیو نمائشیں اور نایاب بازوں کی لائیو نیلامی کا پلیٹ فارم بھی شامل ہوگا۔یہ نیلامی دنیا بھر کے باز پروروں کے لیے ایک اہم ترین مرکز کی حیثیت رکھتی ہے جو انہیں اور وزیٹرز کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پالی گئی اعلیٰ ترین نسل کے باز کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ سینٹر مزید کئی خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرے گا جن میں یکم سے 10 اکتوبر تک منعقد ہونے والی انٹرنیشنل سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن، چار سے 9 اکتوبر تک المواح ریس، یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک نیشنل فالکن سینٹر آکشن اور 17 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والا کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول شامل ہیں۔

موضوعات : #falcon#saudiarabiariyadh
ShareSend

متعلقہ خبریں

The Saudi-led coalition destroyed two ballistic missiles fired toward Riyadh; one civilian was injured by falling debris.
تازہ ترین

سعودی اتحاد نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے، ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی

30 اکتوبر , 2026
A danger alert was issued in three Saudi Arabian cities, but was withdrawn shortly afterwards.
تازہ ترین

سعودی عرب کے تین شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری، کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا

17 اکتوبر , 2026
Houthi missile attacks on Riyadh and Khamis Mushait fail, ballistic missile destroyed in air
تازہ ترین

ریاض اور خمیس مشیط پر حوثیوں کے میزائل حملے ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

7 اکتوبر , 2026
Emergency meeting of the Makkah defense alliance; Pakistan and Turkey decide to immediately deploy joint forces to Saudi Arabia.
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان اور ترکیہ کا سعودی عرب میں مشترکہ افواج فوری تعینات کرنے کا فیصلہ

6 اکتوبر , 2026
Houthis claim to have targeted Riyadh airport and Aramco refinery.
اہم ترین

حوثیوں کا ریاض کے ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 اکتوبر , 2026
A meeting of the Makkah Defense Agreement committee will be held in Riyadh today.
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہو گا

5 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
New Saudi ambassador appointed to Pakistan

پاکستان میں نئے سعودی سفیر کی تقرری

یہ بھی پڑھیں

Even imported wheat could not reduce flour prices, forcing citizens to buy expensive flour

درآمدی گندم بھی آٹے کی قیمتیں کم نہ کر سکی، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

4 نومبر , 2026
Successful test of a 330-ton magnet for the world's largest fusion reactor

دنیا کے سب سے بڑے فیوژن ری ایکٹر کے لیے 330 ٹن وزنی مقناطیس کا کامیاب تجربہ

4 نومبر , 2026
Maulana Fazlur Rehman's son Asad Mahmood summoned by NAB on November 10

مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کی 10نومبر کو نیب میں طلبی

4 نومبر , 2026
US Midterm Elections: Democrats Return to Texas After 30 Years

امریکی مڈٹرم انتخابات، ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی واپسی

4 نومبر , 2026
Trump attributed the Republicans' failure in the midterm elections to the Iran war.

ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

4 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔