ریاض ( پاک ترک نیوز) حوثیوں کی جانب سے ریاض ایئرپورٹ اورآرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔
یمنی گروپ حوثیوں کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔
حوثی فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ، خمیس مشیط ائیربیس اور نجران و جازان صوبوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے میزائلوں یا ڈرونز کو فضا میں روکنے کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے یا سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ کا اسرائیلی طیارہ گرانے کا مبینہ منصوبہ بے نقاب
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی فلم بندی، تصاویر بنانا یا ان مناظر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلانا قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔












