جمعرات , 30 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب بھی جنگ میں کود پڑا ،عراق پر حملے

1 دن پہلے
A A
Saudi Arabia also joins the war; attacks on Iraq.
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی۔۔۔ جنگ بندی کے بعد نیا محاذ کھل گیا۔۔۔ امریکہ اور سعودی عرب نے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کیے۔۔۔ دوسری جانب ایران نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔۔۔ خطے میں جنگ کے مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے عراق میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کی جانب سے امریکی افواج اور سعودی عرب کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کی جا رہی تھی، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ایران نواز گروہوں نے حالیہ دنوں میں سعودی تیل تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی رائل ایئر فورس نے عراق کے بصرہ، واسط، کربلا اور نینوی میں چار مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے۔

دوسری جانب جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے مرکز پر بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں نیا محاذ کھل گیا،سعودی عرب اور امریکا کے عراق میں حملے

تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے تمام بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے اور حملے میں مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کوئی بھی امریکی فوجی نقصان کا شکار نہیں ہوا۔

ادھر پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنے والے تین آئل ٹینکروں کو روک لیا گیا ہے، جس سے عالمی توانائی کی ترسیل اور تیل کی منڈیوں میں نئی تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

امریکہ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان تازہ فوجی کارروائیوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ حملے اور جوابی کارروائیاں جاری رہیں تو خطے میں ایک وسیع علاقائی جنگ کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

موضوعات : #saudiarbaiaattackiraqwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

Attack on police check post in Hangu; 10 police personnel, including a DSP, martyred.
تازہ ترین

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ڈی ایس پی سمیت پولیس کے 10جوان شہید

30 جولائی , 2026
US attacks on Iran once again
تازہ ترین

امریکہ کے ایران پر ایک بار پھر حملے

30 جولائی , 2026
ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل
تازہ ترین

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026
A new front has opened in the Middle East; Saudi Arabia and the US launch attacks in Iraq.
تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں نیا محاذ کھل گیا،سعودی عرب اور امریکا کے عراق میں حملے

29 جولائی , 2026
Iran ready to resume negotiations with the US.
تازہ ترین

ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار

27 جولائی , 2026
اگلی خبر
Sarfaraz Ahmed hints at team changes for the next Test.

سرفراز احمد کا اگلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ

یہ بھی پڑھیں

Why didn't the Iranian economy collapse despite the US war

امریکی جنگ کے باوجود ایرانی معیشت کیوں نہیں ٹوٹی؟

30 جولائی , 2026
سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع

30 جولائی , 2026
کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

30 جولائی , 2026
بشریٰ بی بی کی سزامعطلی،ضمانت پررہائی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر

بشریٰ بی بی کی سزامعطلی،ضمانت پررہائی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر

30 جولائی , 2026
Saudi Arabia provides major relief to Pakistan, defers repayment of $5 billion loan for three years

سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف، 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی تین سال کے لیے مؤخر

30 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔