بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شام کے اوقات میں بجلی دینے والوں کو زیادہ معاوضہ دینے کی سفارش

2 مہینے پہلے
A A
Recommendation to pay more to those who provide electricity during evening hours
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاور ڈویژن کے ایک مشیر نے بجلی کے شعبے میں ایسا نیا نظام متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت شام کے اوقات میں گھروں اور اداروں میں ذخیرہ کی گئی بجلی قومی نظام کو فراہم کرنے پر زیادہ معاوضہ دیا جائے، تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔

مشیر سید فیضان علی کی جانب سے تیار کی گئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بیٹریوں کے ذریعے بجلی ذخیرہ کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جنوری 2024 سے جون 2026 تک ملک میں بیٹریوں کی درآمد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین شمسی توانائی کے ساتھ بجلی ذخیرہ کرنے کے نظام کو تیزی سے اپنا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک قومی بجلی کے نظام پر سب سے زیادہ دباؤ ہوتا ہے، اس لیے ان اوقات میں بیٹریوں سے بجلی فراہم کرنے والوں کو فی یونٹ 18 سے 22 روپے تک معاوضہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اقدام سے مہنگی بجلی خریدنے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے اور قومی بجلی کے نظام پر بوجھ بھی گھٹے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بیٹریوں کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم اس شعبے کے لیے حفاظتی معیار، قومی بجلی کے نظام سے منسلک کرنے کے قواعد اور واضح ضابطہ کار ابھی تک موجود نہیں، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 2ارب 90کروڑ روپے جرمانہ

مشیر نے سفارش کی ہے کہ حکومت بیٹریوں کے اندراج کا قومی نظام قائم کرے، عالمی معیار کے حفاظتی اصول نافذ کرے، مقامی سطح پر بیٹریوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے آسان مالی سہولتیں فراہم کرے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بروقت مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے تجارتی، صنعتی اور خوشحال گھریلو صارفین قومی بجلی کے نظام پر انحصار مزید کم کر سکتے ہیں، جس سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی آمدنی اور مجموعی نظام کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات : #netmeteringenergypowerdivision
ShareSend

متعلقہ خبریں

Solar power generation in China has surpassed that of coal-fired power plants.
تازہ ترین

چین میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے بڑھ گئی

3 ستمبر , 2026
Claims of reforms in the power sector remained unfulfilled, national exchequer suffered a loss of Rs. 803 billion in three years
اہم ترین 2

پاور سیکٹر میں اصلاحات کے دعوے دھرے رہ گئے، تین سال میں قومی خزانے کو 803 ارب روپے کا نقصان

21 اگست , 2026
Growing trend of solar, decreasing demand for government electricity
معیشت

سولر کا بڑھتا رجحان ،سرکاری بجلی کی طلب کم

14 اگست , 2026
A new trend among solar consumers—a new challenge for the government
تازہ ترین

سولر صارفین کا نیا رجحان، حکومت کے لیے نئی آزمائش؟

7 اگست , 2026
NEPRA fines electricity distribution companies Rs 2.9 billion.
تازہ ترین

نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 2ارب 90کروڑ روپے جرمانہ

30 جولائی , 2026
US takes a major step towards advanced nuclear energy; 1,100-megawatt power project launched.
تازہ ترین

امریکا کا جدید جوہری توانائی کی جانب بڑا قدم، 1100میگاواٹ بجلی منصوبے کا آغاز

16 جولائی , 2026
اگلی خبر
Italy suspends travel with Spain

اٹلی کی اسپین کے ساتھ سفری سہولت معطل

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔