اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔۔ شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا صوبے کے میدانی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ، دیر ، سوات ،شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔












