ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

44 منٹس پہلے
A A
Mir Raza Ali case Sindh government formed JIT
Share on Facebookwhatsapp

کراچی( پاک ترک نیوز ) میر رضا علی کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے، جبکہ پولیس اور محکمہ صحت کے متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان علی بلوچ کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، سندھ رینجرز اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نمائندے شامل ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ اداروں کو خط لکھ کر سات روز کے اندر نامزد افسر کا نام، عہدہ اور رابطے کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔میر رضا علی کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کے کردار، کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سطحوں پر تحقیقات اور محکمانہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک کو ایک رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کمیٹی کی معاونت کریں گے۔ کمیٹی متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔اس کے علاوہ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ انکوائری کمیٹی کی سربراہی کے لیے گریڈ 20 یا اس سے اوپر کا ایف آئی اے افسر نامزد کیا جائے۔ یہ کمیٹی پولیس افسران کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 201، 166(2) اور 218 کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نعیم احمد شیخ بھی شامل ہوں گے۔جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف انکوائری آئی جی سندھ کی جانب سے نامزد افسر کرے گا۔سب انسپکٹر شبیر لغاری کو بھی معطل کر کے ان کے خلاف برطرفی تک کی تادیبی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آر-4 اور آر-4 پلس اجلاسوں کے بعد اسحاق ڈار کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

ایس ایچ او کامران قریشی اور انسپکٹر غوث کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع ہوگی۔ایس ایچ او کامران قریشی کے کردار کی اس الزام کے تناظر میں تحقیقات کی جائیں گی کہ انہوں نے شواہد ختم کرنے میں سہولت کاری کی۔ دوسری جانب انسپکٹر غوث کے کردار کا جائے وقوعہ کو جلانے کے معاملے میں مزید جائزہ لیا جائے گا۔حکام کے مطابق متعلقہ افسران کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔میر رضا علی کیس کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں محکمہ صحت سندھ کے بعض افسران کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہریار میمن کے خلاف انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سینئر افسر کے ذریعے تحقیقات کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کو درخواست ارسال کر دی گئی ہے۔

سیکریٹری صحت طاہر سانگی کے حوالے سے کمیشن نے قیادت اور نگرانی کے فقدان کی نشاندہی کی ہے۔ ان ریمارکس سے چیف سیکریٹری کے ذریعے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔جوڈیشل کمیشن نے محکمہ صحت سندھ کو میڈیکو لیگل ایکٹ کے تحت قواعد و ضوابط تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ میڈیکو لیگل معاملات میں طریقہ کار اور ذمہ داریوں کو واضح کیا جا سکے۔محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری صحت کو میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر اسامہ شیخ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر اسامہ شیخ کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق ڈاکٹر اسامہ شیخ کو مزید تربیت کے لیے بھی بھیجا جائے گا۔ یہ اقدامات جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

میر رضا علی کیس میں سندھ حکومت کے اقدامات کا مقصد جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آنے والے معاملات کا جائزہ لینا، متعلقہ افسران کی ذمہ داریوں کا تعین کرنا اور محکمانہ نظام میں خامیوں کو دور کرنا ہے۔حکومت نے مختلف کمیٹیوں کو تحقیقات، سفارشات اور متعلقہ افسران کے کردار کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کے خلاف کارروائیوں کے حتمی نتائج متعلقہ تحقیقات اور محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

موضوعات : jitmirraza
ShareSend

متعلقہ خبریں

Mir Raza Case Sindh government agrees in principle to form a JIT
تازہ ترین

میر رضا کیس: سندھ حکومت کا جے آئی ٹی بنانے پر اصولی اتفاق

21 اکتوبر , 2026
Mir Raza case Justice Umar Sial, head of the judicial commission, has arrived at the scene of the incident.
تازہ ترین

میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال جائے وقوعہ پہنچ گئے

5 اکتوبر , 2026
Mir Raza Case Sindh Chief Minister approves summary for extension of judicial commission.
تازہ ترین

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلی

28 ستمبر , 2026
Mir Raza's family's request to summon senior police officers in personal capacity rejected
تازہ ترین

میر رضا کے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد

25 ستمبر , 2026
Meeting with the family of young businessman Mir Raza Qais and his business partner, Ahmed Bharde.
تازہ ترین

نوجوان تاجر میر رضا کیس، بزنس پارٹنر احمد بھاردے کی اہلخانہ سے ملاقات

19 ستمبر , 2026
Sindh High Court seeks response from State Bank regarding Mir Raza's bank transactions.
تازہ ترین

میر رضا کی بینک ٹرانزیکشن ،سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک سے جواب طلب کر لیا

18 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Sohail Afridi is in safe hands, no one knows anything about his future, says Khyber Pakhtunkhwa Governor

سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، مستقبل کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں،گورنر خیبر پختونخوا

یہ بھی پڑھیں

Attackers will have to pay a heavy price in the event of a ground operation in Iran, warns the Revolutionary Guards.

ایران میں زمینی کارروائی کی صورت میں حملہ آوروں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

24 اکتوبر , 2026
PTI's first contact with the federation after the imposition of Governor's Rule, possibility of paving the way for the negotiation process

گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ، مذاکراتی عمل کی راہ ہموار ہونے کا امکان

24 اکتوبر , 2026
Pakistan strongly condemns the terrorist attack in the Al-Karak region of Jordan.

پاکستان کی اردن کے علاقے الکرک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

24 اکتوبر , 2026
Tri-nation cricket series Pakistan and England to face each other tomorrow at Gaddafi Stadium

سہ ملکی کرکٹ سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کل قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے

24 اکتوبر , 2026
Sohail Afridi is in safe hands, no one knows anything about his future, says Khyber Pakhtunkhwa Governor

سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، مستقبل کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں،گورنر خیبر پختونخوا

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔