لاہور( پاک ترک نیوز) وزیرالیٰ پنجاب کا صوبے کے اثاثوں کی پائی پائی کا حساب رکھنے اور موثر مینجمنٹ کے لئے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ، ۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے قیام اور مجوزہ قانونی فریم ورک پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا پنجاب ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی اثاثوں کی شناخت، مینجمنٹ، منتقلی، ادائیگیوں اور مارکیٹنگ کی ذمہ دار ہوگی۔ سرکاری اراضی کا کنٹرول سنبھالنے سے لے کر اسکی لیز یا فروخت تک کے تمام معاملات اب ایک ہی ادارے کے سپرد ہوں گے۔پنجاب ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا ایک اعلیٰ اختیاراتی بورڈ تشکیل دیا جائے گا ۔ سربراہ چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے
ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں جدید مہارتوں سے لیس ہیومن ریسورس کی تعینات ہوگا۔اتھارٹی سرکاری اثاثوں کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرے گی اور ان کی باقاعدگی سے مارکیٹ ویلیو ایشن کو یقینی بنائے گی،صوبائی اثاثوں کی منتقلی کے لیے سائٹس کا انتخاب، ڈویلپمنٹ پلانز اور ماسٹر پلانز کی تیاری اتھارٹی کے سپرد ہوگی۔
بریفنگ میں کہا گیامنتقل شدہ اثاثوں کی مارکیٹنگ، تشہیر اور ان کی ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی ڈیزائننگ اور منظوری اتھارٹی خود دے گی،سرمایہ کاری اور نجکاری کی صلاحیت رکھنے والے سرکاری اثاثوں کی نشاندہی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔اثاثوں پر انویسٹمنٹ کے لیے لیز، رینٹل، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور جوائنٹ وینچر جیسے طریقے استعمال کیے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا پراجیکٹس کی فزیبلٹی رپورٹس کی تیاری،کنٹریکٹ مینجمنٹ، نفاذ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا کام ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کرے گی۔
بریفنگ میں کہا گیاپنجاب کے بکھرے ہوئے اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پہلے کوئی واحد ادارہ موجود نہیں تھا-صوبائی اثاثوں کی ملکیت الگ الگ محکموں کے پاس بکھری ہوئی ہے جن کا کوئی مرکزی ریکارڈ نہیں-اثاثوں کی ویلیو ایشن نہ ہونے اور اراضی کے غیر تسلی بخش استعمال کی وجہ سے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے-
یہ بھی پڑھیں: گروپ کیپٹن عاصم طارق نے خاتون کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دی ،وزیراعظم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا موثر ریسورس مینجمنٹ کے لئے پنجاب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ صوبے کی ملکیت میں کون کون سے اثاثے موجود ہیں-صوبائی اثاثوں کی مکمل دیکھ بھال اور انتظام کے لیے اب ایک ہی خود مختار ادارہ کام کرے گا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کے شاندار آئیڈیا کی بھرپور تعریف کی۔پنجاب اسسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا گورننس اور اپروول سٹرکچر اجلاس میں پیش،کابینہ کمیٹی حتمی منظوری دے گی۔اثاثوں کی منتقلی، تشخیص اور مینجمنٹ کے تمام معاملات صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔












