برازیلیا ( پاک ترک نیوز) ناروے کے ہاتھوں شکست پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے ،انٹر نیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
چونتیس سالہ نیمار نے برازیل کےلیے پہلا میچ دس اگست دو ہزار دس کو کھیلا ، یہ میچ ایسٹ ردرفورڈ، نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلا گیا تھا۔ نیمار نے اپنے کیریئر کے دوران اسی گول کیے ۔
یہ بھی پڑھیں: گھانا کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی
ناروے سے شکست کے بعد برازیلین صحافی سے گفتگو میں نیمار نے کہا کہ ‘میں نے پوری کوشش کی، یہ سب یہاں اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا۔ اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔












