جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اوکاڑہ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

2 مہینے پہلے
A A
Okara lawmakers meet Punjab Chief Minister Maryam Nawaz.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکاڑہ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کو درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ، جاوید علاؤالدین ساجد، چوہدری افتخار حسین چھچھڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر اور غلام رضا شامل تھے۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں درپیش عوامی مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، جس پر مریم نواز شریف نے مسائل کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

ارکان اسمبلی نے 41 اضلاع اور دو تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک قائم کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اوکاڑہ جی ٹی روڈ سے بائی پاس سڑک کی تعمیر و بحالی اور شہریوں کے لیے الیکٹروبس سروس کے آغاز پر بھی وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ارکان اسمبلی کے مطابق اوکاڑہ میں الیکٹروبسیں جنرل بس اسٹینڈ سے اختر آباد، کرمانوالہ، اڈہ کسان اور اوکاڑہ یونیورسٹی تک چل رہی ہیں، جبکہ طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لیے مفت سفر کی سہولت قابلِ تحسین ہے۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے اور پولیس کی مؤثر کارروائیوں کے باعث پنجاب میں جرائم کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بہتر سے بہترین کی جانب بڑھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹروبس، اپنی چھت اپنا گھر اور کسان کارڈ جیسے منصوبے عوام میں مقبول ہورہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو عوام سے بھرپور رابطے رکھنے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی بار صوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو ستھرا پنجاب کے ذریعے یکساں طور پر صاف کیا جارہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری کی خبریں سن کر انہیں دلی سکون ملتا ہے۔

موضوعات : #maryamnawazokara
ShareSend

متعلقہ خبریں

Meeting of DG Khan lawmakers with Chief Minister Maryam Nawaz
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

1 ستمبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz leaves for 4-day official visit to China
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

25 اگست , 2026
Maryam Nawaz orders ensuring payments to 'Suthra Punjab' workers before the 5th of every month.
تازہ ترین

مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکرز کو ہر ماہ 5 تاریخ سے پہلے ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

20 اگست , 2026
Meeting chaired by the Chief Minister of Punjab; target set to further improve the 'Suthra Punjab' (Clean Punjab) initiative.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، ستھرا پنجاب کو مزید بہتری کا ہدف

8 اگست , 2026
A survey of dilapidated buildings will be conducted after the monsoon, says Maryam Nawaz.
تازہ ترین

مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے ہوگا، مریم نواز

7 اگست , 2026
Punjab is the engine of Pakistan's economic growth Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب پاکستان کی معاشی ترقی کا انجن ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز

1 اگست , 2026
اگلی خبر
Mir Raza murder case in Karachi Police fail to locate the killer even after 21 days.

کراچی میں میر رضا قتل کیس ،پولیس 21روز بعد بھی قاتل تلاش کرنے میں ناکام

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔