ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، ستھرا پنجاب کو مزید بہتری کا ہدف

2 مہینے پہلے
A A
Meeting chaired by the Chief Minister of Punjab; target set to further improve the 'Suthra Punjab' (Clean Punjab) initiative.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک تر ک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مارکیٹوں، بازاروں اور کمرشل علاقوں میں یکساں طرز کی ڈسٹ بن اور گاربیج بیگ استعمال کرنے کا حکم دیا، جبکہ کمرشل علاقوں سے کچرا اٹھانے کے لیے باقاعدہ اوقات کار مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے صبح 5 بجے مرکزی شاہراہوں کی دھلائی اور صفائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں موجود خالی پلاٹوں کی صفائی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا اور ستھرا پنجاب کمپنیوں سے ورکرز کو ماہانہ ادائیگی کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کی واجب الادا رقوم بھی جلد از جلد ادا کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے علاقائی ضروریات کے مطابق صفائی ورکرز اور مکینیکل مشینری کی کمی پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے گرد و نواح میں خصوصی طور پر صفائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی، خالی منرل واٹر بوتلوں، جوس کے ڈبوں اور دیگر کچرے کو بروقت ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔ ریلوے ٹریک کے اطراف شہری علاقوں میں صفائی کے لیے اقدامات اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی روزانہ بروقت صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ کنٹریکٹرز اور ایم ڈی واساز سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کرنے کی ہدایت کی۔ فیلڈ مانیٹرنگ افسران کے لیے یکساں یونیفارم اور موٹر سائیکلوں کی برانڈنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب میں ورکرز سے افسران تک ہر سطح پر کارکردگی جانچنے کے لیے واضح ایس او پیز تشکیل دیے جائیں۔ شہروں کی سبزی اور فروٹ منڈیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کو جرمانہ کرنے سے پہلے 24 گھنٹے میں بہتری لانے کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمانہ کرنا حکومت کا مقصد نہیں، اصل مقصد صفائی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔

مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب میں کام نہ کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیوں، کنٹینرز اور ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف شہروں کی مرکزی سڑکوں کی صفائی کافی نہیں، گلی محلوں کی صفائی بھی انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب ان کے دل کے بہت قریب ہے اور مزید بہتر نتائج کے لیے مزید محنت کرنا ہوگی۔

اجلاس میں لاہور، خانیوال، اوکاڑہ، اٹک، قصور اور مری سمیت دیگر علاقوں کی بہتر کارکردگی کو سراہا گیا، جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سات روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کرلیا۔

موضوعات : #maryamnawazcmpunjabworkerrs
ShareSend

متعلقہ خبریں

Eliminating violence, hatred, and extremism is essential for lasting peace, says the Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

21 ستمبر , 2026
Maryam Nawaz has paid the Punjab government for the expenses of the official aircraft used for her London visit.
تازہ ترین

مریم نواز نے لندن دورے کے سرکاری طیارے کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کردیئے

17 ستمبر , 2026
Sahiwal lawmakers meet Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

11 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz arrives in London, expected to meet Bilawal Bhutto
تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئیں، بلاول بھٹو سے ملاقات متوقع

6 ستمبر , 2026
Meeting of DG Khan lawmakers with Chief Minister Maryam Nawaz
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Prospective Hajj pilgrims have been granted the facility to renew their passports ahead of schedule.

متوقع عازمین حج کو وقت سے پہلے پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت مل گئی

یہ بھی پڑھیں

Saudi-led coalition forces thwarted two drone attacks by the Houthis.

سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے دو ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

26 ستمبر , 2026
Mecca Joint Defense Pact Meeting of military chiefs from Pakistan, Turkey, and Saudi Arabia.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے فوجی سربراہان کا اجلاس

26 ستمبر , 2026
Pakistan Under-17 cricket team announced for series against Sri Lanka.

پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان

26 ستمبر , 2026
Field Marshal Asim Munir meets Saudi Defense Minister.

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

26 ستمبر , 2026
Talks between Iran and Oman on safe maritime traffic in the Strait of Hormuz.

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمد و رفت پر مذاکرات

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔