ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج، 10 کمپنیوں میں سخت مقابلہ

5 مہینے پہلے
A A
پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج، 10 کمپنیوں میں سخت مقابلہ
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (پاک ترک نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کا اہم مرحلہ آج طے ہونے جا رہا ہے، جہاں لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔
نیلامی کی تقریب شام 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی، جس میں ملک کی 10 بڑی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نئی فرنچائزز کی نیلامی اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔
نیلامی کا آغاز ریزرو پرائس کے اعلان سے ہوگا، جس کا باضابطہ اعلان تقریب سے قبل کیا جائے گا۔ نیلامی کا عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور بولیاں ریئل ٹائم میں لگائی جائیں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی نہ صرف پی ایس ایل فرنچائز حاصل کرے گی بلکہ اسے پہلے شہر کے انتخاب کا خصوصی حق بھی دیا جائے گا۔

کامیاب بولی دہندگان کو فرنچائز کے حقوق 10 سال کے لیے دیے جائیں گے، جو سال 2035 تک مؤثر رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ فرنچائز فیس کی مد میں ایک مرتبہ 10 لاکھ امریکی ڈالر وصول کرے گا۔پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ کو ممکنہ شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
تاہم اگر کوئی کمپنی اس فہرست سے ہٹ کر کسی اور شہر کا انتخاب کرتی ہے تو اسے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔دو نئی فرنچائزز کے حصول کے لیے جن کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا ان میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز شامل ہیں۔

نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔ پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 3 مئی 2026 کو کھیلا جائے گا۔نیلامی کی تقریب کے اختتام پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

موضوعات : cricketpslsports
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی رہی ، آسٹریلین کپتان
تازہ ترین

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی رہی ، آسٹریلین کپتان

29 مئی , 2026
Australian cricket team arrives in Pakistan for ODI series
تازہ ترین

ون ڈے سیریز کے لئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

23 مئی , 2026
بنگلادیش ٹیم دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مشکلات کا شکار
تازہ ترین

بنگلادیش ٹیم دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مشکلات کا شکار

14 مئی , 2026
ڈھاکہ ٹیسٹ میں کل کا دن بہت اہم ہے، سلمان علی آغا
تازہ ترین

ڈھاکہ ٹیسٹ میں کل کا دن بہت اہم ہے، سلمان علی آغا

11 مئی , 2026
کرکٹ آسٹریلیا  کے دورہ  پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان
تازہ ترین

کرکٹ آسٹریلیا  کے دورہ  پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان

11 مئی , 2026
ڈھاکہ ٹیسٹ ،ڈیبیو کرنے والے اذان اویس کی سنچری
تازہ ترین

ڈھاکہ ٹیسٹ ،ڈیبیو کرنے والے اذان اویس کی سنچری

10 مئی , 2026
اگلی خبر
JF-17 تھنڈر بلاک تھری،پاکستانی طیارے کی دنیا بھر میں گونج

JF-17 تھنڈر بلاک تھری،پاکستانی طیارے کی دنیا بھر میں گونج

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In