لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز طے شدہ تاریخ 18 مارچ سے ہوگا جبکہ سپورٹ پیریڈ 15 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں لیگ کے شیڈول اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس ایل 12 کے شیڈول کو ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دی جائے گی اور ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ان شہروں میں پی ایس ایل کے میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیئرز ری ٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ اور فنانشل ماڈل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بحث ہوئی جبکہ پلیئرز آکشن 23 جنوری کو کرانے پر بات چیت کی گئی ہے۔ آکشن کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم اس پر فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی علاقے تبت میں زلزلہ سےہلاکتوں کی تعداد 16ہو گئی
پی ایس ایل کی نان ری کوری پیمنٹ کی حتمی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ فرنچائزز کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر پر عائد ہونے والی اضافی رقم کو آئندہ سیزن سے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔












