ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ

1 گھنٹہ پہلے
A A
PIA plans to start direct flights to Maldives
Share on Facebookwhatsapp

کراچی ( پاک ترک نیوز) قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مزید طیارے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد مالدیپ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔پی آئی اے کے مطابق مجوزہ فضائی رابطے سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔مالدیپ کے لیے پروازوں کے آغاز کا وقت نئے طیاروں کی دستیابی سے مشروط کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات کا کہنا ہے کہ نئے طیارے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد مالدیپ کے لیے فضائی سروس شروع کردی جائے گی۔

مالدیپ کے قومی اسمبلی کے اسپیکر عبدالرّحیم عبداللہ کی سربراہی میں مالدیپی وفد نے پی آئی اے کے مرکزی دفتر میں حکام سے ملاقات کی، جس میں براہِ راست پروازوں کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مالدیپی اسپیکر نے کہا کہ براہِ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط میں اضافہ ہوگا جبکہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔دوسری جانب پی آئی اے اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بوئنگ کے عالمی صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن کے درمیان حالیہ ملاقات میں پی آئی اے کے لیے طیاروں کے حصول سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کبھی ہمت نہیں ہارتے، امیتابھ بچن

مذاکرات میں طیاروں کی جلد فراہمی کے امکانات اور عبوری طور پر طیارے لیز پر حاصل کرنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد مالدیپ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز پاکستان اور مالدیپ کے درمیان فضائی رابطے میں اہم اضافہ ہوگا۔

موضوعات : #piaflightmaldev
ShareSend

متعلقہ خبریں

The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.
تازہ ترین

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
PIA Holding's half-yearly loss surged by 76 percent, exceeding Rs 25 billion.
تازہ ترین

پی آئی اے ہولڈنگ کا نصف سالہ خسارہ 76 فیصد بڑھ کر 25 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

29 اگست , 2026
اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار
تازہ ترین

اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار

25 اگست , 2026
Turkish Airlines completes the longest non-stop flight in its history.
تازہ ترین

ترکش ایئرلائنز کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز مکمل

14 اگست , 2026
ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف
تازہ ترین

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

12 اگست , 2026
اگلی خبر
Saudi Arabia recorded a trade surplus of $3.83 billion in July.

سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل

یہ بھی پڑھیں

Tehreek-e-Insaf decides not to call off the long march; announces plans to mobilize convoys from across the country on October 4.

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ختم نہ کرنے کا فیصلہ، 4 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے نکالنے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Prime Minister concludes US visit, arrives in London.

وزیراعظم کا دورہ امریکا مکمل ،لندن پہنچ گئے

26 ستمبر , 2026
Major Pakistan Navy operation in the Arabian Sea; narcotics worth $750 million seized.

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا بڑا آپریشن، 750 ملین ڈالر کی منشیات ضبط

26 ستمبر , 2026
Protest late government should leave two and a half vehicles, goods transporters

احتجاج مؤخر حکومت ڈھائی گزار گاڑیاں چھوڑ دے ،گڈز ٹرانسپورٹرز

26 ستمبر , 2026
Saudi Arabia recorded a trade surplus of $3.83 billion in July.

سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔