کراچی ( پاک ترک نیوز) پی آئی اے نے اپنے فضائی بیڑے میں چار طیاروں کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، جس کا مقصد پروازوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور مزید روٹس پر فضائی آپریشن بحال کرنا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع اسامہ سرور نے بتایا کہ پہلا طیارہ یکم نومبر سے آپریشنل ہو جائے گا، جبکہ دوسرا طیارہ 15 نومبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا۔ دوسرے طیارے کے لیے روٹ کا تعین اس کی آمد کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حوثی حملے :امریکہ کا غیر ہنگامی عملے کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
اسامہ سرور کے مطابق مزید دو طیارے جنوری 2027 میں بیڑے کا حصہ بنیں گے اور کراچی سے آپریشن شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کو مزید روٹس پر پروازیں چلانے کا موقع ملے گا۔











