پیرس ( پاک ترک نیوز) یورپی ممالک میں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد فضائی سفر کا نظام متاثر ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ، اسپین اور بلغاریہ سمیت مختلف ممالک میں طیاروں کی تلاشی لی گئی۔روم ایئرپورٹ پر دو پروازوں کی تلاشی کے دوران کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ دونوں طیارے ڈبلن اور لزبن سے روم پہنچے تھے۔دوسری جانب پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے ایک ہوائی اڈے کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: شین ڈیٹز کو پاکستان ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق ڈبلن سے روم آنے والے طیارے کو اطالوی فضائیہ نے لینڈنگ تک حفاظتی حصار میں رکھا۔بم کی دھمکیوں کے باعث پروازوں میں تاخیر اور حفاظتی جانچ پڑتال سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔












