جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا میں تجارتی خلائی پروازوں کے قوانین نرم کرنے کی تجویز، اسپیس ایکس اور بلیو اوریجن کو فائدہ پہنچنے کا امکان

8 منٹس پہلے
A A
Proposal to relax rules for commercial spaceflight in the US, likely to benefit SpaceX and Blue Origin
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے راکٹ لانچ اور خلائی مشنز کی واپسی سے متعلق ضوابط آسان بنانے کی تجویز پیش کردی، 2030 تک سالانہ ایک ہزار خلائی لانچز کا ہدف مقرر ہے۔امریکا نے تجارتی خلائی پروازوں کے لیے ضابطوں میں نرمی اور منظوری کا عمل تیز کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جس سے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کی بلیو اوریجن کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعرات کو خلائی راکٹوں کے لانچ اور زمین پر واپسی سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے، جبکہ اگلے سال خلائی سرگرمیوں کے لائسنسنگ نظام میں بھی بڑی اصلاحات کا منصوبہ ہے۔

مجوزہ تبدیلیوں کے تحت یہ واضح کیا جائے گا کہ کن حالات میں خلائی پرواز یا مشن کو قبل از وقت ختم کرنا ضروری نہیں ہوگا اور کن صورتوں میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر مشن روکنا لازمی ہوگا۔اس کے علاوہ زمین پر واپس آتے ہوئے خلائی گاڑیوں کے ٹکڑے ہونے اور ان کے ملبے کے زمین پر موجود افراد سے ٹکرانے کے خطرات کا اندازہ لگانے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس نے 2030 تک سالانہ کم از کم ایک ہزار خلائی راکٹ لانچز اور واپسی کے مشنز کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ گزشتہ سال امریکا میں مجموعی طور پر 178 لانچز کیے گئے تھے۔ یہ تعداد 2013 کے مقابلے میں تقریباً دس گنا زیادہ ہے، جس میں اسپیس ایکس کا نمایاں کردار رہا ہے۔

ایف اے اے کے مطابق تجارتی خلائی نقل و حمل کے دفتر میں عملے کی تعداد بڑھائی جائے گی، ایک ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے گا اور مزید ایرو اسپیس انجینئرز بھرتی کیے جائیں گے تاکہ لانچ کی منظوریوں کا عمل تیز کیا جاسکے، تاہم عوامی تحفظ کو برقرار رکھا جائے گا۔

موضوعات : flightspacespacex
ShareSend

متعلقہ خبریں

Bomb threats to flights in Europe, air operations affected
تازہ ترین

یورپ میں پروازوں کو بم کی دھمکیاں، فضائی آپریشنز متاثر

4 نومبر , 2026
Former SpaceX engineer's new feat vertical takeoff and landing fighter jet ready
تازہ ترین

اسپیس ایکس کے سابق انجینئر کا نیا کارنامہ، عمودی اڑان اور لینڈنگ کرنے والا جنگی طیارہ تیار

3 نومبر , 2026
PIA's first Boeing 787-9 Dreamliner has arrived in Islamabad.
تازہ ترین

پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر اسلام آباد پہنچ گیا

2 نومبر , 2026
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دنیا کا سب سے بلند اور طاقتور راکٹ قرار
تازہ ترین

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ دنیا کا سب سے بلند اور طاقتور راکٹ قرار

1 نومبر , 2026
A web of debris around the Earth—a threat to the world
تازہ ترین

زمین کے گرد ملبے کا جال،دنیا کیلئے خطرہ؟

1 نومبر , 2026
PIA to add four new aircraft to its fleet
تازہ ترین

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں چار نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

31 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Boeing and Saab’s T-7A training aircraft has reached a significant milestone.

بوئنگ اور ساب کے ٹی 7 اے تربیتی طیارے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

یہ بھی پڑھیں

Boeing and Saab’s T-7A training aircraft has reached a significant milestone.

بوئنگ اور ساب کے ٹی 7 اے تربیتی طیارے نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

6 نومبر , 2026
Proposal to relax rules for commercial spaceflight in the US, likely to benefit SpaceX and Blue Origin

امریکا میں تجارتی خلائی پروازوں کے قوانین نرم کرنے کی تجویز، اسپیس ایکس اور بلیو اوریجن کو فائدہ پہنچنے کا امکان

6 نومبر , 2026
Captain Farhan Yousuf is determined for the Pakistan Under-19 team to retain the Asia Cup title.

کپتان فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم

6 نومبر , 2026
Successful test of an advanced re-entry vehicle that protects the warhead of a U.S. nuclear missile.

امریکی جوہری میزائل کے وارہیڈ کی حفاظت کرنے والے جدید ری انٹری وہیکل کا کامیاب تجربہ

6 نومبر , 2026
Indonesia deploys more than 20,000 troops in Jakarta over alleged spying scandal involving president

انڈونیشیا میں صدر کی مبینہ جاسوسی کا اسکینڈل، جکارتہ میں 20 ہزار سے زائد فوجی تعینات

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔