بدھ , 6 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کا اندرونی قرض600کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

19 گھنٹے پہلے
A A
Pakistan's internal debt has exceeded 60 trillion rupees
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
پاکستان میں اندرونی قلیل مدتی قرض کا حصہ 28فیصد سے کم ہو کر 16فیصد ہو گیا ہے۔اور طویل مدتی قرضوں کا تناسب 72فیصدسے بڑھ کر 84فیصد ہو گیا ہے۔ اس اہم تبدیلی نے اندرونی قرضوں کی پختگی کے وقت کو 2.7 سال سے بڑھا کر 3.8 سال کر دیا ہے۔
بینکدولت پاکستان کے اعداد و شماراندرونیقرضوں کے پروفائل میں قلیل سے طویل مدتی انتظام کی جانب منتقلی کو ظاہر کرتے ہیں۔جس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ملک کے اقتصادی مینیجرز کی سو چ میں بنیادی تبدیلی آئی ہےاور انہوںنے اب اندرونی قرض کو بہتر طور پر منظم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔اس مقصد کے لیے قرضوں کی پختگی کے ڈھانچے اور قرض لینے کی لاگت کے درمیان ایک بہترین توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ چنانچہ پہلے حصے میں قرض کی مدت کو لمبا کرنا شامل ہے۔اوردوسرا حصہ قرض لینے کے اخراجات کو قابل قبول حد میں رکھنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ توازن قرض کےطویل مدتی حصول کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔
طویل مدتی قرض خصوصاً اندرونی قرضوں کے ضمن میںبہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ انکی ادائیگی کی اوسط مدت زیادہ ہوتی ہے جو قرض کی واپسی کے عمل کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔اسی کے ساتھ ان کےرول اوور میں کمی آتی ہے۔ اور بلند شرحوں پر ری فنانسنگ کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔


بیرونی قرضوں کے برعکس، جن کی شرائط نمایاں طور پر قرض دہندگان اور عالمی مالیاتی حالات سے تشکیل پاتی ہیں۔اندرونی قرض زیادہ تر خودمختار کنٹرول میں ہوتا ہے۔ جو قرض کی پائیداری کو آگے بڑھانے میں حکومت کی مالی حکمت عملی اور پالیسی کے ارادے کا واضح اظہار ہوتا ہے۔اسی لئے 2015میں ملک کےاندرونی قرقوں میں طویل مدتی قرضے کی شرح45فیصد اور قلیل مدتی قرض کا حصہ 55فیصد تھا۔ مگر دس برس بعد جب قرض کے خاتمے کی بجائے قرضوں کے بہترین انتظام کی حکمت عملی اختیار کئے جانے کے نتیجے میں مالی سال 2024-25یں اندرونی قرضوںکا تناسب 72اور28فیصد کے ساتھ نمایاں طور پر طویل مدتی قرضوں کے حق میں جا چکا تھا۔
گزشتہ پانچ برسوںکے دوران 2021 سے 2024 تک غیر پائیدار اندرونی قرضوں کے متحرک ہونے کے باوجود سود کی ادائیگی میں 150 فیصد مگر ملکی اندرونی قرضوں میں صرف 50

فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ پاکستان نےاندرونی قرضوں کی واجب الادا مدت کو 2.7 سال سے 3.8 سال تک بڑھا کر قرض کی پائیداری کے لیے لچک اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
ملک کےاندرونی قرضوں میں طویل المدتی قرضوں کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود پاکستان میں قلیل مدتی قرضوں کے لیے اب بھی ایک کشش موجود ہے۔ جبکہ اندرونی قرضوں کےمجموعی حجم میںمسلسل توسیع نے مالیاتی خسارے کی بنیادی نوعیت کو تبدیل کر دیا ہے- جو کبھی ساختی طور پر چلنے والا خسارہ تھا مگر اب سود پر مبنی خسارے میں تبدیل ہو گیا ہے۔اور اس کےنتیجے کے طور پر اب نئے قرضے لینے کا ایک اہم حصہ معاشی ترقی کی مالی اعانت کے بجائے قرض کی ادائیگیوں کی طرف جاتا ہے۔اگر رواں مالی سال کی بات کی جائے تو اس میں اندرونی قرضوں کا حجم 620کھرب روپے اور اس پر سود کی ادائیگی کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کاتخمینہ62سے 73کھرب روپے لگایا گیا ہے۔

موضوعات : #debutgovermentloan
ShareSend

متعلقہ خبریں

IMF Executive Board meeting called for May 8, approval of $1.2 billion tranche for Pakistan expected
تازہ ترین

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8مئی کو طلب، پاکستان کیلئے1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع

28 اپریل , 2026
Decision to pay $2 billion to Emirates through alternative sources
تازہ ترین

امارات کو 2ارب ڈالر متبادل ذرائع سے ادا کرنے کا فیصلہ

6 اپریل , 2026
Agreement reached between IMF and Pakistan
اہم ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ پا گیا

28 مارچ , 2026
How to download e-stamp paper at home
پاکستان

گھر بیٹھے ای اسٹامپ پیپر ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

11 مارچ , 2026
Significant decrease in government borrowing from domestic banks
تازہ ترین

حکومت کی جانب سے ملکی بینکوں سے قرض لینے میں نمایاں کمی

2 جنوری , 2026
حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 858 ارب روپے قرض لے لیا
تازہ ترین

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 858 ارب روپے قرض لے لیا

24 دسمبر , 2025
اگلی خبر
Prime Minister condemns missile attacks on UAE

وزیراعظم کی امارات پر میزائل حملوں کی مذمت

یہ بھی پڑھیں

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی ،ٹرمپ

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی ،ٹرمپ

5 مئی , 2026
اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل  بنیان مرصوص  کی مانند یکجا کھڑے ہیں،فیلڈ مارشل

اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل  بنیان مرصوص  کی مانند یکجا کھڑے ہیں،فیلڈ مارشل

5 مئی , 2026
ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کر سکتا،امریکی وزیر جنگ

ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کر سکتا،امریکی وزیر جنگ

5 مئی , 2026
فیلڈ مارشل کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

فیلڈ مارشل کو امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع

5 مئی , 2026
متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود جزوی بند

متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود جزوی بند

5 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔