اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور یو اے اے کے صدر اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان سویلین تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
پاکستان اپنے اماراتی بہن بھائیوں اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ جنگ بندی پر عملدرآمد سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کے لئے نہایت ضروری ہے۔












