اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے، اس لیے پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیے۔ حکومت دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے کے لیے تیار ہے اور وزیراعظم بھی اس مسئلے کے حل کے لیے تمام فریقین کو دعوت دینے پر رضامند ہیں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم ہاؤس اور اسپیکر چیمبر جانے کو تیار نہیں۔ انہوں نے رانا ناصر عباس سے کہا کہ ضد چھوڑیں، وزیراعظم ہاؤس آئیں، باقی معاملات ایک طرف رکھ کر صرف دہشت گردی کے مسئلے پر بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی پرچم کے رنگوں پر مشتمل خشخا ش کا بیج قابض اسرائیل کی پریشانی کا باعث
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے اور اس معاملے پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر بات چیت ہونی چاہیے۔انہوں نے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین یہ کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم کو گھسیٹ کر باہر نکالیں گے۔












