لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل 6 نومبر سے شروع ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ دوپہر 2 بجے سے آن لائن اور مقررہ کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کے پانچوں روز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ بھی 200 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 800 روپے فی دن مقرر کیا گیا ہے۔
پلاٹینم باکس میں میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین کو فی کس روزانہ 8 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا، تاہم لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے تیسری آئل پائپ لائن بچھانے پر غور
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سے 2027 کا حصہ ہیں۔












