پیر , 27 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا

8 مہینے پہلے
A A
پاکستان بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدے گا
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن نے بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔
یاد ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں تک تعلقات خراب رہے تاہم اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوطرفہ روابط میں اضافہ دیکھا گیا۔
ٹی سی پی کے 20نومبر کو جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر کو صبح 11:30 بجے تک ہے۔
ٹینڈر میں کمپنیوں، پارٹنرشپس اور واحد مالکان سے ’علیحدہ سربمہر بولیاں‘ طلب کی گئی ہیں تاکہ ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (ایری-6) کی خریداری کی جا سکے، جو کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے ’بریک بلک کارگو‘ کی شکل میں بنگلہ دیش کو برآمد کیا جائے گا۔
قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کے بعد 21 ورکنگ دن تک قابلِ قبول ہونی چاہئیں، چاول معاہدہ ملنے کے 45 دن کے اندر شپمنٹ کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
بولیاں کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن (+/- 5 فیصد ایم او ایل ایس او یعنی 5 فیصد تغیر کی گنجائش) کے لیے جمع کرائی جائیں۔
ٹینڈر کے مطابق چاول ’تازہ ترین پاکستانی فصل کے اسٹاک‘ سے فراہم کیا جائے اور انسانی استعمال کے لیے موزوں ہونا چاہیے، یعنی اس میں کسی قسم کی ناگوار بو، پھپھوندی، زہریلے جڑی بوٹیوں کے بیج، کیڑے یا کسی بھی قسم کی آلودگی نہیں ہونی چاہیے۔
تاجروں نے ٹینڈر کو پاکستانی چاول کو بنگلہ دیش کی درآمدی سپلائی میں شامل کرنے کی ممکنہ کوشش کے طور پر دیکھا ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیش کی حالیہ کچھ خریداریوں کی سپلائی کے لیے بھارتی چاول استعمال کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش نے آج چاول کی خریداری کا ایک اور ٹینڈر بھی جاری کیا، جو مقامی قیمتوں کو نیچے لانے کے لیے پچھلے چند ہفتوں میں جاری کیے گئے درآمدی ٹینڈرز کے سلسلے کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش نے فروری میں 50 ہزار ٹن چاول کی درآمد کے ساتھ براہِ راست حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) تجارت کا آغاز کیا تھا۔
گزشتہ ماہ ہونے والے 9ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) اجلاس میں پاکستان نے ڈھاکا کو علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بطور گیٹ وے استعمال کرنے کی پیشکش کی تھی۔
مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات میں 28 فیصد کمی آئی، جس سے شعبے میں تشویش بڑھ گئی کہ پالیسی اور ضابطہ جاتی رکاوٹیں بدستور مسابقت کو متاثر کر رہی ہیں۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک عہدیدار نے اس کمی کو بھارت کے 2024 میں چاول کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے، باسمتی کی کم از کم برآمدی قیمت کے خاتمے اور برآمدات کو زیرو ریٹنگ دینے سے جوڑا۔
تاہم، پاکستانی برآمد کنندگان نے براہِ راست قیمتوں کی جنگ سے گریز کیا، اس لیے بھارت کی دوبارہ انٹری نے اگلے چھ ماہ (اکتوبر 2024 تا مارچ 2025) میں پاکستان کی چاول تجارت کو خاص طور پر متاثر نہیں کیا اور پاکستان اعلیٰ معیار کی مارکیٹوں میں اپنا حصہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
اگست میں امریکا کی جانب سے بھارتی اشیا بشمول باسمتی چاول پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے سے پاکستان کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کا موقع ملا ہے۔
’ وولزا گلوبل ٹریڈ پلیٹ فارم’ کے ڈیٹا کے مطابق نومبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے درمیان امریکا پاکستان کی کل باسمتی برآمدات کی مارکیٹ کا 24 فیصد تھا۔

موضوعات : bangladeshexportpaksitanpctrice
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iranian Interior Minister Eskandar Momeni will visit Pakistan next week.
تازہ ترین

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

17 جولائی , 2026
Iranian Ambassador expresses gratitude to Pakistan for attending the funeral of the martyred Supreme Leader.
تازہ ترین

ایرانی سفیر کا شہید سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر

6 جولائی , 2026
Pakistan has the full right to defend itself against terrorist attacks, says the US State Department.
تازہ ترین

پاکستان کودہشتگرد حملوں کیخلاف اپنےدفاع کا مکمل حق حاصل ہے ،امریکی محکمہ خارجہ

4 جولائی , 2026
World Bank approves $1.1 billion emergency financial assistance for Bangladesh
تازہ ترین

ورلڈ بینک ، بنگلہ دیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی امداد منظور

28 جون , 2026
Resolution on Iran-US peace deal unanimously passed in National Assembly
تازہ ترین

ایران ،امریکا امن معاہدے پرقومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پرمنظور

19 جون , 2026
Police torture Bangladesh cricketer Naeem Hasan
تازہ ترین

بنگلہ دیش کے کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کا تشدد

13 جون , 2026
اگلی خبر
بھارت پر کلین سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

بھارت پر کلین سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

یہ بھی پڑھیں

Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 جولائی , 2026
مقتول کارکن پر فائرنگ لیگی امیدوار نے کی ،بلاول بھٹو زرداری

مقتول کارکن پر فائرنگ لیگی امیدوار نے کی ،بلاول بھٹو زرداری

27 جولائی , 2026
علی پرویز ملک کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہتری کا عندیہ

علی پرویز ملک کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہتری کا عندیہ

27 جولائی , 2026
Fifty-year-old spacecraft still active, world surprised

پچاس برس پرانا خلائی جہاز آج بھی سرگرم، دنیا حیران

27 جولائی , 2026
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

27 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English