راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے مبینہ اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک گھر پر گولا گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شہری شہید ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے واقعے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان جانب سے مبینہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا، جس کے دوران افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کے ممالک امریکہ کے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، ایرانی صدر
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان مکمل طور پر مستعد ہیں اور کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔












