جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،اسرائیل کے غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی شدید مذمت

1 سال پہلے
A A
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،اسرائیل کے غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی شدید مذمت
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی، خوراک کا بطور ہتھیار استعمال اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کے جرائم اقوام متحدہ کی رکنیت کی شرائط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
او آئی سی کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے جدہ میں تنظیم کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں او آئی سی کے ارکان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کو معطل کرانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے اور مکمل فوجی کنٹرول کے اعلان اور کسی بھی بہانے سے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی کسی بھی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کردیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=_SITD4khjQ4
او آئی سی کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ان غیر ذمہ دارانہ اور متکبرانہ بیانات کو بھی سخت الفاظ میں مسترد کردیا جن میں وہ "گریٹر اسرائیل” کے تصور کا ذکر کرتے ہیں۔ ان بیانات کو انتہا پسندی، اشتعال انگیزی اور دوسرے ملکوں کی خودمختاری پر حملہ قرار دیا گیا جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21 ویں غیر معمولی اجلاس کےاعلامیہ میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے۔ مسلم وزرائے خارجہ نے پوری مسلم امہ کے لیے فلسطینی مسئلے کی مرکزیت اور فلسطینی عوام کے ناقابل تقسیم حقوق کی تائید کی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے حقوق میں حق خودارادیت، پناہ گزینوں کی واپسی اور 4 جون 1967 کی سرحدوں پر ایسی خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔ اجلاس کے شرکا نے غزہ میں شہری بنیادی ڈھانچے کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے، خوراک کی سپلائی چین، پانی کی سہولیات اور طبی خدمات کی تباہی کی مذمت کی جس کی وجہ سے قحط اور ایک انسانی ساختہ المیہ جنم لے چکا ہے۔
مزید براںاو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں اسرائیل سےتمام فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے،فوری انسانی امدادکی رسائی کے لیے محاصرہ مکمل اور غیر مشروط طور پر اٹھانےاور تمام گزرگاہیں کھولنےکے ساتھ بے گھر افراد کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔
او آئی سی وزرائے خارجہ نے فوری جنگ بندی کے لیے مصر، قطر اور امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی تاکہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہو سکے۔ اس معاہدے سے بے گھر افراد کو ان کے گھروں یا جو کچھ ان میں سے بچا ہے وہاں واپس آنے میں سہولت ہو گی۔ اسرائیلی قابض افواج غزہ سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ جائیں گی اور قاہرہ میں مجوزہ تعمیر نو کانفرنس کا انعقاد ہو گا تاکہ غزہ کی امداد اور تعمیر نو کے لیے عرب-اسلامی منصوبہ شروع کیا جا سکے۔
اجلاس کے شرکاء نے اپنے بیان میں زور دیا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ اور جوابدہی ضروری ہے۔ ان جرائم میں ننگی جارحیت، نسل کشی، غزہ کا غیر قانونی محاصرہ، بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، نوآبادیاتی پالیسیاں، یہودی آباد کاروں کی مسلمانون اور مسیحیوں کے خلاف دہشت گردانہ اور اور انتہا پسندکاروائیاں، مسلم اور مسیحی مقدس مقامات پر بار بار حملے، مشرقی القدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی زمین کو ضم کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے اسرائیل کی مسلسل ہٹ دھرمی اورثالثوں کی طرف سے جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی فریق کی رضامندی کے باوجود ثالثوں کی تازہ ترین تجویز کو اسرائیل کے مسترد کرنے کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پالیسیوں کو روکنے کے لیے اپنی قانونی، سیاسی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
شرکا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکورٹی فیز کلاسی فکیشن (IPC) کے بارے میں ذمہ داری سے کام کرے۔جس میں پہلی مرتبہ غزہ میں باضابطہ قحط کا اعلان کردیا گیا ہے۔

موضوعات : foreginministerhamasisrealoccupaidoicpaksitansaudiarabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.
تازہ ترین

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Iran Conflict Shipping costs for US-bound exports from Pakistan rise by over 200%
تازہ ترین

ایران جنگ ، پاکستان سے امریکا برآمدات کی شپنگ لاگت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

2 ستمبر , 2026
Ishaq Dar meets Iranian Foreign Minister in Bishkek.
تازہ ترین

بشکیک میں اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

1 ستمبر , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
Ishaq Dar speaks to Saudi Foreign Minister by phone; congratulates him on the election of the new OIC Secretary-General.
اہم ترین 2

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد

28 اگست , 2026
اگلی خبر
پاک فوج میں جدید میزائل ٹیکنالوجی سے لیس نئی آرمی راکٹ فورس کا قیام

پاک فوج میں جدید میزائل ٹیکنالوجی سے لیس نئی آرمی راکٹ فورس کا قیام

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔