لاہور (پاک ترک نیوز )مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 24 سالہ صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب میں صرف قریبی خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کے اور خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔












