بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران جنگ ، پاکستان سے امریکا برآمدات کی شپنگ لاگت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

2 گھنٹے پہلے
A A
Iran Conflict Shipping costs for US-bound exports from Pakistan rise by over 200%
Share on Facebookwhatsapp

کراچی (پاک ترک نیوز )ایران جنگ کے اثرات نے عالمی شپنگ کے ساتھ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بھی مشکلات بڑھا دی ہیں، پاکستان سے امریکا جانے والے بعض بحری راستوں پر فریٹ چارجز میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی چیئرمین اسماعیل سٹّر کے مطابق کراچی سے نیویارک جانے والے ایک کنٹینر کی شپنگ لاگت، جو پہلے تقریباً 2 ہزار ڈالر تھی، اب بڑھ کر 8 ہزار سے 9 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شپنگ اخراجات میں غیر معمولی اضافے سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی حیثیت متاثر ہوسکتی ہے اور برآمد کنندگان کو اضافی لاگت خود برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔اسماعیل سٹّر کے مطابق عالمی سطح پر شپنگ ریٹس میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان سے بعض روٹس پر اضافہ غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔کراچی سے جبل علی کے روٹ پر بھی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ پہلے جس کنٹینر کی فریٹ لاگت تقریباً 100 سے 200 ڈالر تھی، وہ اب بڑھ کر 4 ہزار سے 5 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دستیاب بحری جہازوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

ویتنام سے نیویارک تک ایک کنٹینر کی شپنگ لاگت تقریباً 3 سے 4 ہزار ڈالر ہے، جبکہ پاکستان سے اسی روٹ پر یہی لاگت 8 سے 9 ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔یعنی پاکستانی برآمد کنندگان کو ایک کنٹینر پر تقریباً 5 ہزار ڈالر اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے عالمی منڈی میں بین الاقوامی آرڈرز حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔اسماعیل سٹّر نے پاکستان کے پاس مؤثر قومی شپنگ کمپنی اور مناسب کنٹینرائزڈ کارگو فلیٹ نہ ہونے کو بھی ایک بڑا ساختی نقصان قرار دیا۔ان کے مطابق چین اور جنوبی کوریا جیسے ممالک کے پاس قومی شپنگ کیریئرز موجود ہیں، جو عالمی بحران اور شپنگ میں خلل کے دوران اپنی ملکی تجارت کو سہارا دیتے ہیں۔برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی حکمت عملی مرتب کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، امریکا کو سخت فوجی جواب کی دھمکی

انہوں نے برآمد کنندگان، شپنگ کمپنیوں اور متعلقہ سرکاری اداروں پر مشتمل بین الوزارتی کمیٹی بنانے کی تجویز بھی دی ہے، جو غیر معمولی فریٹ چارجز میں اضافے کا جائزہ لے اور برآمد کنندگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات تجویز کرے۔اسماعیل سٹّر نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری مداخلت نہ کی تو برآمدی آرڈرز میں کمی، زرمبادلہ کی آمدنی پر مزید دباؤ اور عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات : americairanpaksitanshiping
ShareSend

متعلقہ خبریں

Russia stands with Iran; we will not heed US sanctions Putin.
تازہ ترین

روس ایران کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا کی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے: پیوٹن

2 ستمبر , 2026
Iran maintains control over the Strait of Hormuz; threatens US with a severe military response.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، امریکا کو سخت فوجی جواب کی دھمکی

2 ستمبر , 2026
Iran's retaliatory action; claim of US soldiers' deaths in Jordan.
تازہ ترین

ایران کی جوابی کارروائی ،اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

2 ستمبر , 2026
Wedding ceremony targeted in US strike; 4 killed, several injured.
اہم ترین 2

امریکی حملے میں شادی کی تقریب نشانہ بن گئی، 4 افراد شہید متعدد زخمی

2 ستمبر , 2026
US strikes on Revolutionary Guard targets in Iran
تازہ ترین

امریکا کے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے

2 ستمبر , 2026
ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا
اہم ترین 3

ٹرمپ نے ایران پر ایٹم بم حملے سے متعلقہ سوال کو احمقانہ قرار دیدیا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

یہ بھی پڑھیں

Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Iran Conflict Shipping costs for US-bound exports from Pakistan rise by over 200%

ایران جنگ ، پاکستان سے امریکا برآمدات کی شپنگ لاگت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

2 ستمبر , 2026
Successful test of an advanced drone from a Black Hawk helicopter.

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے جدید ڈرون کا کامیاب تجربہ

2 ستمبر , 2026
Motorway Police introduce new system for traffic violation complaints.

موٹروے پولیس کا ٹریفک خلاف ورزیوں کی شکایت کے لیے نیا نظام متعارف

2 ستمبر , 2026
Second contempt petition filed in Supreme Court over meeting and treatment of PTI founder

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج کا معاملہ، توہینِ عدالت کی دوسری درخواست سپریم کورٹ میں دائر

2 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔