مری ( پاک ترک نیوز) مری آج مسلم لیگ ن کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا،وزیراعظم شہبازشریف ، میاں نوازشریف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی مری پہنچ گئیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی مری آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک مزید 70 کلومیٹر توسیع دینے کا فیصلہ
لیگی رہنماؤں کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہو گا ،آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال ،انتخابی حکمت عملی پر غور ہو گا،شیڈول کے مطابق میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کل آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے،انتخابی جلسے میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔












