مظفر گڑھ ( پاک ترک نیوز )مظفرگڑھ میں ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے 105 چالان ہوگئے ۔شہری نے کہا دسمبر 2024 میں بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل شو روم پربیچی دی تھی ، شو روم مالک نے ملی بھگت سے رجسٹریشن میرے نام کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: ای چالان نادہندگان ہو جائیں ہوشیار
شہری کے مطابق اگست 2025 سے اب تک 105 چالان ہوچکےہیں، چالان آنے پر اب معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل میرے نام پر رجسٹرڈ ہے، غیرقانونی رجسٹریشن کرانے پر شو روم مالک کیخلاف درخواست دی ہے۔پولیس کے مطابق معاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔












