لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ای چالان سسٹم کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے ضلع چکوال میں بھی اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
چکوال ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کا مقصد ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اور سڑکوں پر محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ، گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ لازمی استعمال کریں، لین ڈسپلن برقرار رکھیں اور ہر قسم کی ٹریفک خلاف ورزی سے گریز کریں۔
پولیس کے مطابق جدید ای چالان سسٹم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طور پر جرمانہ جاری کرے گا، جبکہ شہریوں کو ان کے موبائل فون پر 9915 سے ایس ایم ایس کے ذریعے ای چالان کی اطلاع موصول ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی نمبر پلیٹس اور ای چالان ڈیفالٹرز ہو جائیں تیار
چکوال پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مزید مؤثر ہوگا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔










