ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور میں ٹاپ 100 ای چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن

2 مہینے پہلے
A A
Crackdown against the top 100 e-challan defaulters in Lahore.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ای چالان ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی نے سب سے زیادہ جرمانوں کے نادہندہ 100 گاڑیوں کو پکڑنے کا حکم دے دیا۔ سیف سٹی حکام کی مدد سے گاڑیوں کا سراغ لگا کر انہیں تحویل میں لیا جائے گا۔

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی نے ای چالان کے ٹاپ 100 نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

ٹریفک پولیس کی ٹیمیں سیف سٹی حکام کے تعاون سے ان گاڑیوں کا سراغ لگائیں گی اور واجب الادا جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے گا۔

کریک ڈاؤن کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹاپ 10 ای چالان نادہندگان میں شامل ایک پک اپ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی 80 مرتبہ خلاف ورزی کی، جس پر اس کے ذمہ 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واجب الادا ای چالانوں کا علم ہونے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی پر مبینہ طور پر جعلی نمبر پلیٹ لگا دی۔

پولیس کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے بعد بھی گاڑی کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، جس کے نتیجے میں جعلی رجسٹریشن نمبر کے خلاف مزید 21 ہزار روپے کے ای چالان جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈرائیونگ سکولز کےخلاف کارروائی

ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے نواں کوٹ تھانے میں جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ڈرائیور کو واجب الادا تمام ای چالان جرمانے بھی ادا کرنا ہوں گے۔چیف ٹریفک آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ای چالان اسکواڈز کو ٹاپ 100 نادہندہ گاڑیوں کی فہرست فراہم کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس ٹیموں کو سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر ان گاڑیوں کا سراغ لگانے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات : #chalanechalantraffic
ShareSend

متعلقہ خبریں

Motorway Police introduce new system for traffic violation complaints.
تازہ ترین

موٹروے پولیس کا ٹریفک خلاف ورزیوں کی شکایت کے لیے نیا نظام متعارف

2 ستمبر , 2026
Action against illegal and unregistered driving schools
تازہ ترین

غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈرائیونگ سکولز کےخلاف کارروائی

19 جولائی , 2026
Karakoram Highway reopened for traffic
تازہ ترین

شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے بحال

13 جولائی , 2026
Motorcyclist fined 210,000 rupees.
تازہ ترین

موٹر سائیکل سوار کے 2لاکھ 10ہزار کے چالان

8 جولائی , 2026
Rawalpindi Ring Road will open to traffic next month.
تازہ ترین

راولپنڈی رنگ روڈ اگلے ماہ ٹریفک کے لیے کھلے گی

29 جون , 2026
E-challan defaulters, be careful.
تازہ ترین

ای چالان نادہندگان ہو جائیں ہوشیار

23 جون , 2026
اگلی خبر
Sohail Afridi visits Barrister Gohar's residence to offer condolences on his mother's passing.

سہیل آفریدی کی بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ آمد،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

یہ بھی پڑھیں

The sight of the Bangladeshi captain holding the Pakistani flag has become a focal point of attention on social media.

بنگلہ دیشی کپتان کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

26 ستمبر , 2026
President Trump shared Prime Minister Shehbaz Sharif's statement, endorsing Pakistan's stance regarding Indian provocation.

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کردیا، بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید

26 ستمبر , 2026
Drug dealer Anmol, alias Pinky, and accomplice Sameer indicted in a narcotics case.

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی اور ساتھی سمیر پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد

26 ستمبر , 2026
Progress on Sustainable Development Goals is slow; strong global cooperation is needed Prime Minister.

پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سست، مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم

26 ستمبر , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir meets Saudi Defense Minister; joint resolve expressed against attacks on Makkah Al-Mukarramah.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ مکرمہ پر حملوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔