ہری پور(پاک ترک نیوز ) سرائے صالح کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش سے تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثہ ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں زمینی کارروائی کی صورت میں حملہ آوروں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد ایبٹ آباد میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد ہری پور واپس آ رہے تھے۔ تمام افراد کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش سے بتایا گیا ہے۔












