ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 337 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2025 سے 11 اکتوبر 2025 کے دوران مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3066 ہے۔ دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے 1984 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔ اس کے بعد مدینہ منورہ میں 209، مکہ مکرمہ میں 173، مشرقی ریجن میں 445، طائف میں 91 اور جازان میں 48 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے ایک مرتبہ پھر زور دیکر کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔ چنانچہ محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔












