جمعرات , 12 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

77 سال میں چین کی فضائیہ کا بڑا سفر، جدید جنگی طیاروں اور اسٹیلتھ ڈرونز سے فضائی طاقت میں اضافہ

12 منٹس پہلے
A A
China’s Air Force A Remarkable 77-Year Journey; Air Power Bolstered by Modern Combat Aircraft and Stealth Drones
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے قیام کو 77 سال مکمل ہوگئے، جدید جنگی طیاروں، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور بغیر پائلٹ ڈرونز نے فضائی جنگ کی صلاحیتوں کو نئی شکل دے دی۔چین کی فضائیہ نے 77 سال کے دوران محدود فضائی وسائل سے جدید اور مربوط فضائی جنگی نظام تک کا سفر طے کرلیا۔ چینی فضائیہ اب فضائی اور خلائی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کے ساتھ دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے اسٹریٹجک ہدف پر کام کر رہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے جدید جنگی بیڑے میں جے 20، جے 16، جے 10 سی اور جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 35 اے شامل ہیں، جنہیں چین اپنی نئی فضائی جنگی طاقت کا اہم حصہ قرار دیتا ہے۔چینی فضائیہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر چھ جے 10 طیاروں نے عظیم دیوارِ چین کے اوپر فضائی مظاہرہ بھی کیا، جبکہ سرکاری ٹی وی نے جدید اسٹیلتھ ڈرون جی جے 11 کی نئی ویڈیو جاری کی، جس میں ڈرون کی خفیہ پرواز کی خصوصیات دکھائی گئیں۔چینی فوجی ماہرین کے مطابق جدید فضائی جنگ اب صرف ایک طیارے کی دوسرے طیارے سے لڑائی نہیں رہی بلکہ مختلف طیاروں، ریڈار، ڈرونز، فضائی نگرانی اور میزائل دفاعی نظام کے مشترکہ استعمال کا نام بن چکی ہے۔چین نے اگست 2026 میں مصر کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں میں جے 16 لڑاکا طیارے، ٹینکرز اور دیگر خصوصی طیارے بھی شامل کیے۔ ان مشقوں میں چینی جے 16 طیاروں نے مصری مگ 29 اور رافیل جنگی طیاروں کے ساتھ فضائی جنگی تربیت میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کی ملکیت میں بڑی تبدیلی کی راہ ہموار

دوسری جانب چین کی فضائیہ نے نیپال میں قدرتی آفت کے بعد امدادی سامان پہنچانے کے لیے وائی 20 ٹرانسپورٹ طیارے بھی استعمال کیے۔چین کے جے 10 سی طیاروں کی عالمی مارکیٹ میں بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ ازبکستان کے سرکاری میڈیا نے جے 10 سی ای طیاروں کی خریداری کی اطلاع دی ہے، جبکہ بنگلہ دیش اور انڈونیشیا بھی ان طیاروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ فضائیہ کی جدید کاری کا مقصد ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ اور عالمی امن و استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔

موضوعات : chinaj20j35a
ShareSend

متعلقہ خبریں

Another significant development in China's naval power
تازہ ترین

چین کی بحری طاقت میں ایک اور اضافہ

11 نومبر , 2026
بنگلادیش کا چین سے 20 جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
تازہ ترین

بنگلادیش کا چین سے 20 جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

8 نومبر , 2026
The first foreign guest on China's space station will be a Pakistani astronaut.
تازہ ترین

چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلا غیر ملکی مہمان پاکستانی خلا باز ہوگا

7 نومبر , 2026
China's anti-missile system poses a major threat to the enemy.
تازہ ترین

چین کا میزائل شکن نظام دشمن کے لیے بڑا خطرہ

6 نومبر , 2026
A significant step by Pakistan towards acquiring a Chinese ballistic missile defense system
تازہ ترین

پاکستان کا چینی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام حاصل کرنے کی جانب اہم قدم؟

6 نومبر , 2026
China’s laser weapon a new threat to drones
تازہ ترین

چین کا لیزر ہتھیار، ڈرونز کے لیے نیا خطرہ

6 نومبر , 2026
اگلی خبر
How does the Earth's rotation warp space and time

زمین کی گردش خلا اور وقت کو کیسے موڑتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

How does the Earth's rotation warp space and time

زمین کی گردش خلا اور وقت کو کیسے موڑتی ہے؟

12 نومبر , 2026
China’s Air Force A Remarkable 77-Year Journey; Air Power Bolstered by Modern Combat Aircraft and Stealth Drones

77 سال میں چین کی فضائیہ کا بڑا سفر، جدید جنگی طیاروں اور اسٹیلتھ ڈرونز سے فضائی طاقت میں اضافہ

12 نومبر , 2026
Path paved for major change in ownership of Pearl-Continental Hotels

پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کی ملکیت میں بڑی تبدیلی کی راہ ہموار

12 نومبر , 2026
غزہ میں اسرائیلی جنگ صرف نسل کشی نہیں، ماحولیاتی تباہی بھی ہے، ترک صدر

غزہ میں اسرائیلی جنگ صرف نسل کشی نہیں، ماحولیاتی تباہی بھی ہے، ترک صدر

12 نومبر , 2026
Pakistani astronaut's historic mission to China's space station, Indian scientists also appreciate China's cooperation

پاکستانی خلا باز کا چین کے خلائی اسٹیشن پر تاریخی مشن، بھارتی سائنس دان بھی چین کے تعاون کے معترف

12 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔