جمعرات , 12 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کی ملکیت میں بڑی تبدیلی کی راہ ہموار

10 منٹس پہلے
A A
Path paved for major change in ownership of Pearl-Continental Hotels
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کے معروف ہوٹل برانڈ پرل کانٹینینٹل کی مالک کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے فوجی فاؤنڈیشن کے ساتھ مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی معاہدہ کر لیا ہے۔ٹھٹہ سیمنٹ نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی اطلاع میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر عمل درآمد متعلقہ کارپوریٹ، ریگولیٹری اور دیگر ضروری منظوریوں سے مشروط ہوگا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل فوجی فاؤنڈیشن نے پاکستان سروسز لمیٹڈ کے تقریباً 19.70 فیصد حصص 6 ارب 55 کروڑ روپے میں حاصل کیے تھے۔

دستاویزات کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن نے 2 نومبر 2026 کو پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 64 لاکھ 6 ہزار 797 ووٹنگ شیئرز فی شیئر ایک ہزار 22 روپے 42 پیسے کے حساب سے خریدے، جس کے بعد کمپنی میں اس کی مجموعی حصص داری 19.70 فیصد ہو گئی۔پاکستان سروسز لمیٹڈ 1958 میں قائم ہوئی تھی اور اس کا بنیادی کاروبار پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کی ملکیت اور انتظام ہے۔ کمپنی اپنے برانڈ اور نام کے استعمال کے لیے فرنچائز بھی دیتی ہے، جبکہ لاہور میں کم بجٹ کا ایک ہوٹل بھی چلاتی ہے۔کمپنی کی حصص داری میں گزشتہ عرصے کے دوران بھی نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز نے پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 27.95 فیصد حصص 6 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد میں حاصل کیے تھے۔ اسی روز داؤد جان محمد نے بھی کمپنی کے 28 فیصد ووٹنگ شیئرز فی شیئر 700 روپے کے حساب سے خریدے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی جنگ صرف نسل کشی نہیں، ماحولیاتی تباہی بھی ہے، ترک صدر

بعد ازاں ٹھٹہ سیمنٹ نے بھی پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 28 فیصد حصص 6 ارب 45 کروڑ روپے، یعنی فی شیئر 710 روپے کے حساب سے حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ستمبر 2026 میں ٹھٹہ سیمنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا معاملے کو باہمی طور پر حل کرنے کے لیے پاکستان سروسز لمیٹڈ کی مجوزہ تنظیمِ نو پر اصولی اتفاق کیا تھا۔

موضوعات : hotelspc
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations for the SCO Summit Decision taken to upgrade Islamabad’s hotels to international standards.
تازہ ترین

ایس ای او سمٹ کی تیاریاں، اسلام آباد کے ہوٹلوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ

10 نومبر , 2026
سعودی عرب نے زائرین کو ناکافی سہولیات فراہم کرنیوالے مکہ کے 25 ہوٹل بند کردیئے
تازہ ترین

سعودی عرب نے زائرین کو ناکافی سہولیات فراہم کرنیوالے مکہ کے 25 ہوٹل بند کردیئے

28 جولائی , 2025

یہ بھی پڑھیں

Path paved for major change in ownership of Pearl-Continental Hotels

پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کی ملکیت میں بڑی تبدیلی کی راہ ہموار

12 نومبر , 2026
غزہ میں اسرائیلی جنگ صرف نسل کشی نہیں، ماحولیاتی تباہی بھی ہے، ترک صدر

غزہ میں اسرائیلی جنگ صرف نسل کشی نہیں، ماحولیاتی تباہی بھی ہے، ترک صدر

12 نومبر , 2026
Pakistani astronaut's historic mission to China's space station, Indian scientists also appreciate China's cooperation

پاکستانی خلا باز کا چین کے خلائی اسٹیشن پر تاریخی مشن، بھارتی سائنس دان بھی چین کے تعاون کے معترف

12 نومبر , 2026
I am pleased to see positive changes at the National Cricket Academy after a year and a half, says Mohsin Naqvi.

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈیڑھ سال بعد مثبت تبدیلیاں دیکھ کر خوشی ہوئی، محسن نقوی

12 نومبر , 2026
First entry of American F-35 stealth aircraft in India, joint exercise of air forces of 7 countries

بھارت میں امریکی F-35 اسٹیلتھ طیاروں کی پہلی انٹری، 7 ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ مشق

12 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔