اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کو حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر اظہارتشویش کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہناہےتجاری جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن ،عالمی تجارت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، ،پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان نےمزید کہا پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے ، ، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران امریکا مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔۔ترجمان نے مزید کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے وزیراعظم شہبازشریف ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ امریکہ کو کتنے میں پڑی؟
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔












