جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ، اسلامی ممالک کی جانب سے بھرپور خیرمقدم

2 مہینے پہلے
A A
Mecca Defense Agreement warmly welcomed by Islamic countries
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا اسلامی ممالک کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔

سات اگست دو ہزار چھبیس کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اجتماعی دفاع پر مبنی یہ معاہدہ سیکیورٹی، دفاعی صنعت اور مشترکہ منصوبوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، امن و استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کے لیے کھلا ہے۔ترک صدر نے دعا کی کہ معاہدہ پورے خطے کے لیے خیر، برکت، امن اور استحکام کا ذریعہ بنے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی مکہ دفاعی معاہدے پر تہنیتی پیغام جاری کیا۔انہوں نے معاہدے کو تینوں ممالک کے امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔سعودی وزیر خارجہ کے مطابق معاہدہ خطے کے استحکام کو متاثر کرنے والے مشترکہ خطرات سے نمٹنے میں معاون ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بھی مکہ دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے تینوں ممالک کی قیادت اور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ معاہدہ بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اسلامی ممالک کی یکجہتی کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک پیج پر

بحرین، یمن اور صومالیہ کی جانب سے بھی مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔بحرینی وزارت خارجہ نے اسے علاقائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا، جبکہ یمنی وزارت خارجہ کے مطابق بحیرہ احمر، خلیج عدن اور باب المندب کی سلامتی کے تناظر میں معاہدہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

صومالیہ نے معاہدے کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بااعتماد اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیا۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بھی مکہ مکرمہ کے مقدس ماحول میں معاہدے کے طے پانے کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔

موضوعات : #pakistandefencedealMecca
ShareSend

متعلقہ خبریں

Sheikh Ibrahim Al-Madani, a muezzin of Masjid al-Haram, has passed away.
تازہ ترین

مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

21 ستمبر , 2026
Mecca joint defense agreement is an important message for the Islamic world, Erdogan says
تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، اردوان

15 ستمبر , 2026
A Solution to Pakistan-Afghanistan Tensions
تازہ ترین

پاک افغان تناؤ کا حل

26 اگست , 2026
High-level committee formed to end deadlock on Pak-Iran gas pipeline
تازہ ترین

پاک ایران گیس پائپ لائن پر ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

26 اگست , 2026
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی
اہم ترین 3

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

24 اگست , 2026
Mecca Defense Treaty declared a source of strategic expansion, diplomatic influence and regional balance for Pakistan
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک وسعت، سفارتی اثر اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار

22 اگست , 2026
اگلی خبر
Development of flying taxis

فضا میں اڑنے والی ٹیکسیوں کی تیاری

یہ بھی پڑھیں

Fake news will no longer work Sindh government's major decision.

اب فیک نیوز نہیں چلے گی ،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
A Rs 20 billion package and a 100-day plan will be implemented in Azad Kashmir Amir Muqam

آزاد کشمیر میں 20 ارب روپے کے پیکیج ، 100 روزہ منصوبے پر عمل ہو گا، امیر مقام

25 ستمبر , 2026
Security threat in Peshawar Civil Secretariat evacuated; entry to Police Lines also barred.

پشاور میں سکیورٹی تھریٹ ،سول سیکریٹریٹ خالی ،پولیس لائنز میں بھی داخلہ بند

25 ستمبر , 2026
Pakistan men's cricket team departs for Japan to participate in the Asian Games.

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ

25 ستمبر , 2026
Foreign Ministers of Pakistan, Saudi Arabia, and Türkiye meet in New York.

پاکستان،سعودی عرب ،ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔